انسانوں اور وہیل کے درمیان اولین 'گفتگو' آپ کو حیران کر دے گی
سائنسدانوں نے پہلی بار ہمپ بیک وہیل سے 'گفتگو' کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے جس سے امکان پیدا ہوا ہے کہ مستقبل میں انسان زمین سے باہر موجود مخلوق سے بھی رابطہ کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ Watch یہ دعویٰ کچھ عرصے قبل ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آیا تھا۔ SETI انسٹیٹیوٹ، کیلیفورنیا یونیورسٹی اور الاسکا وہیل فاؤنڈیشن کی اس تحقیق کے دوران ٹوائن نامی ہمپ بیک وہیل سے 'گفتگو' کی گئی تھی۔ اس مقصد کے لیے ایک زیرآب اسپیکر اور ایک ہیمپ بیک وہیل کے رابطے کی آواز کو استعمال کیا گیا۔ # Timeless Sophistication: Elevate Your Spring Wardrobe with Old Money Aesthetic Outfits ٹوائن کی جانب سے محققین کے رابطے پر 20 منٹ کے دوران ہر بار رابطہ کیا گیا۔ SETI انسٹیٹیوٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ اسٹار ٹریک کی ایک فلم کے جیسا تھا جس میں اسپیس شپ کے عملے کو خلائی وہیل کی گفتگو سمجھنے کے لیے زیرآب جانا پڑتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ سائنس فکشن خیالات کی نقل پر مبنی اس مظاہرے سے ثابت ہوتا ہے کہ مختلف مخلوقات کے درمیان رابطہ زمین سے باہر موجود مخلوق کی تلاش میں مددگار ثابت ہوگا۔ محققین نے بتای