Sunday, 12 November 2023

نواز شریف کا دورہ بلوچستان، اہم سیاسی شخصیات کی ن لیگ میں شمولیت کا امکان

 ads


نواز شریف منگل کو بلوچستان کے دورے پر جائیں گے: ذرائع مسلم لیگ ن۔ فوٹو فائل
نواز شریف منگل کو بلوچستان کے دورے پر جائیں گے: ذرائع مسلم لیگ ن۔ فوٹو فائل

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف منگل کو بلوچستان کے دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے۔

ن لیگ ذرائع کے مطابق نواز شریف منگل کو بلوچستان کے دورے پر کوئٹہ جائیں گے، نواز شریف دورہ بلوچستان میں پارٹی رہنماؤں اور ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف اور مریم نواز بھی نواز شریف کے ہمراہ بلوچستان جائیں گے، نواز شریف سے ملاقات کے بعد بلوچستان کے اہم سیاسی رہنما ن لیگ میں شامل ہوں گے۔

بعد ازاں کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ایاز صادق نے تصدیق کی کہ نواز شریف 14 نومبر کو بلوچستان کے دو روزہ دورے پر جائیں گے۔

 ads


یاد رہے کہ چند روز قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے بلوچ رہنما نوابزادہ میر لشکری رئیسانی کی ملاقات ہوئی تھی جس میں شہباز شریف نے انہیں ن لیگ میں شمولیت کی دعوت بھی دی تھی۔

لشکری رئیسانی نے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دینے پر شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا ساتھیوں اور دوستوں سے مشاورت کے بعد اپنے فیصلے سے آگاہ کروں گا۔

 ads


No comments:

Post a Comment

**📰 BREAKING: AI-Generated Image of Donald Trump Using Walker Leaks Online — Raises Questions About Unregulated AI ⚠️**

  Latest News         Business         Entertainment          Sports          Health           Education         Jobs          Live Sport TV...