Wednesday, 20 September 2023

بھارت کی کینیڈا میں دہشتگردی پاکستان کیلئےحیران کن نہیں: سیکرٹری خارجہ

 

دنیا میں بھارت کو کوئی اگر سمجھتا ہے تو وہ ہم ہیں: سائرس قاضی۔ فوٹو فائل
دنیا میں بھارت کو کوئی اگر سمجھتا ہے تو وہ ہم ہیں: سائرس قاضی۔ فوٹو فائل

سیکرٹری خارجہ سائرس قاضی کا کہنا ہے بھارت کی کینیڈا میں دہشتگردی پاکستان یلئےحیران کن نہیں ہے، دنیا میں بھارت کو ککوئی اگر سمجھتا ہے تو وہ ہم ہیں۔

Khalid Butt

نیویارک میں پریس بریفنگ کے دوران پاکستان کے سیکریٹری خارجہ سائرس قاضی کا کہنا تھا کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے جو الزام لگایا اس میں کچھ حقیقت ہو گی تو ہی لگایا ہے۔

Khalid Butt

سائرس قاضی کا کہنا تھا ہم کینیڈا کی جانب سے بھارت پر لگائے جانے والے اس الزام پر سرپرائز نہیں ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کر رہا ہے، بھارت پاکستان میں عدم استحکام کی کارروائیوں میں ملوث ہے، ہم نے بھارت کا حاضر سروس نیول افسر پکڑا ہوا ہے، فروری 2019 میں ہم نے دفاع کیا، ضرورت پڑی تو پھر کریں گے۔

Khalid Butt

سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا وزیراعظم انوار الحق کاکڑ جمعہ کو جنرل اسمبلی سے خطاب میں کشمیر اور افغانستان سمیت تمام اہم ایشوز پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے، وزیر خارجہ جلیل عباسی جیلانی نے بھی سائیڈ لائنز پر اہم ملاقاتیں کیں۔

Khalid Butt

یاد رہے کہ گزشتہ روز کینیڈین وزیراعظم جسٹس ٹروڈو نے کینیڈا میں خالصتان تحریک کے رہنما ہردیب سنگھ کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے ملوث ہونے کا بیان دیکر بدنام زمانہ ایجنسی کے سربراہ کو کینیڈا بدر کرنے کا حکم دیا تھا۔

Khalid Butt

دوسری جانب امریکا نے بھی کینیڈا میں قتل ہونے والے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

Complete the survay

No comments:

Post a Comment

**📰 Trump Praises Press Secretary: “Beautiful Face, Lips Like a Machine Gun” — Viral Moment Sparks Reactions 💬**

  Latest News         Business         Entertainment          Sports          Health           Education         Jobs          Live Sport TV...