Wednesday, 27 September 2023

نواز شریف لاہور جلسے کے اگلے روز عدالت میں پیش ہوجائیں گے: رانا ثنا اللہ

 

نواز شریف 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر ہی ن لیگ کے حتمی بیانیے کا اعلان کریں گے: رانا ثنا اللہ— فوٹو: فائل
نواز شریف 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر ہی ن لیگ کے حتمی بیانیے کا اعلان کریں گے: رانا ثنا اللہ— فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف وطن واپسی کے بعد مینار پاکستان پر جلسے کے اگلے روز عدالت میں پیش ہو جائیں گے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو لاہور پہنچیں گے، پہلے مینارپاکستان پر جلسے سے خطاب کرکے ن لیگ کی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے اس کے بعد اگلے دن عدالت میں پیش ہوجائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر ہی ن لیگ کے حتمی بیانیے کا اعلان کریں گے۔

خیال رہے کہ نواز شریف کی واپسی پر کسی  قانونی کارروائی کے حوالے سے نگران

 وزیر اعظم نے کہا تھا کہ نوازشریف کی واپسی سے متعلق قانونی رائے لی جائے گی، ان کی واپسی سے متعلق بہت سے قانونی پہلوؤں کو دیکھنا ہوگا، ہم جوکچھ بھی کریں گے وہ پاکستان کے قانون کے مطابق کریں گے۔


دوسری جانب رہنما مسلم لیگ ن خرم دستگیرکا کہنا تھا کہ نواز شریف ملک کی دو

 عدالتوں کی مرضی سے باہرگئے تھے، اب عدالت کی ہی مرضی سے واپس آئیں گے۔

اس سے قبل نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا تھا کہ نوازشریف کو عدالت سے ضمانت نہ ملی تو گرفتار کریں گے، میرے خیال میں نواز شریف خود بھی گرفتار ہونا ہی چاہیں گے، ایک ملزم کو جہاز سے گرفتار کرنے کیلئے کوئی بڑی فورس نہیں چاہیے ہوتی۔

Khalid Butt

وزیر داخلہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن )کے رہنما رانا ثنااللہ نے نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے بیان کو ’حد سے تجاوز‘ قرار دے دیا تھا۔

مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما رانا ثنااللہ نے نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے بیان کو ’حد سے تجاوز‘ قراردیتے ہوئے کہا تھا کہ سرفراز بگٹی بیان دینے سے پہلے سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا انجام دیکھ لیں۔

Khalid Butt

بعد ازاں سرفراز بگٹی کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا گیا تھاکہ ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر سیاسی رنگ دیا گیا، نگران حکومت کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، یہ بات خوش آئند ہے کہ نواز شریف پاکستان کی سیاست میں واپس آنا چاہتے ہیں۔

No comments:

Post a Comment

**🔥 Barcelona Defeat Frankfurt! 💙❤️⚽ UCL Win Highlights *Major Defensive Issues* Under the Lights ⭐**

  Latest News         Business         Entertainment          Sports          Health           Education         Jobs         Live Sport TV ...