نواز شریف چاروں صوبوں کا دورہ کریں گے، ن لیگ کے اجلاس میں فیصلہ
ads
مسلم لیگ (ن) کے اہم اجلاس میں نواز شریف کے ملک کے چاروں صوبوں کے دورے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا اور اہم فیصلے کیے گئے۔
ads
ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نواز شریف چاروں صوبوں کے دورے کریں گے اور ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے پارلیمانی بورڈکی نگرانی بھی خودکریں گے۔
ذرائع نے بتایاکہ نوازشریف 10 نومبر سے ملک بھر میں دوروں کا آغاز کریں گے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف نے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ اگر اللہ نے پھر سے اقتدار دیا تو انصاف کے اداروں کو مضبوط کریں گے۔
ads
دوسری جانب سینیٹر عرفان صدیقی کو مسلم لیگ (ن) کی منشور کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
رائیونڈ میں منعقدہ اجلاس میں عرفان صدیقی کو پارٹی منشور مرتب کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی۔
ads
نواز شریف نے ہدایت کی کہ یہ منشور عوامی مسائل اور دور جدید کے تقاضوں کے مطابق ہونا چاہیے اور منشور میں انصاف کے نظام میں اہم اور بنیادی اصلاحات تجویز کی جانی چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ اصلاحات تجویز کی جائیں تاکہ عام آدمی کو سستا، فوری اور بےلاگ انصاف مل سکے۔
ads
Comments
Post a Comment