Monday, 20 November 2023

عمران میری مرضی کے بغیر گھر آتا تھا، اس نے پیری مریدی کی آڑ میں ہمارا گھر برباد کردیا: خاور مانیکا

 ads


پنکی کی اس سے ملاقاتوں پر میں ناراض تھا، بنی گالہ میں میرا اپنا گھر تھا، بشریٰ مجھے بتائے بغیر وہاں سے عمران خان کے گھر چلی جاتی تھی: بشریٰ بی بی کے سابق شوہر کے انکشافات— فوٹو: اسکرین گریب
پنکی کی اس سے ملاقاتوں پر میں ناراض تھا، بنی گالہ میں میرا اپنا گھر تھا، بشریٰ مجھے بتائے بغیر وہاں سے عمران خان کے گھر چلی جاتی تھی: بشریٰ بی بی کے سابق شوہر کے انکشافات— فوٹو: اسکرین گریب

سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور فرید مانیکا نے تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں‘ گفتگو کرتے ہوئے خاور مانیکا کا کہنا تھاکہ میری شادی 1989میں ہوئی، ہمارابڑا ہنستا بستا گھر تھا، خوشگوار زندگی گزار رہے تھے، چیئر مین کومیری بیوی سے پیری مریدی کی آڑ میں متعارف کرایا گیا، پنکی کی بہن مریم نے پیری مریدی کی آڑ میں عمران خان کوپنکی سےمتعارف کرایا، جب انہوں نے مرشد بنایا تو ان کا آنا جانا گھر میں لگا رہتا تھا، ان کی گفتگو رات کے آخری پہر میں لمبی لمبی ہوا کرتی تھیں۔

انہوں نے بتایاکہ فرح گوگی نے چیئرمین پی ٹی آئی کے کہنے پر ان کو فون دیا، اس کے بعد انہوں نے فون بدل دیا، چھپ کرباتیں شروع ہوئیں، میں پنکی سے کہتا تھا فون کرتا ہوں توآپ سے بات نہیں ہوتی، میری پوسٹنگ کراچی میں تھی نوکر کو کہتا تھا فون کیوں نہیں اٹھایا جا رہا؟ میری اجازت کے بغیر آ کر یہ گھنٹوں بیٹھے رہتے تھے، پنکی کو ڈانٹا کہ مجھے بتا تو دیا کرو کہ اسے آنا ہے، اس بات پر پنکی مجھ سے ذرا ناراض بھی ہوتی تھیں، چیئرمین پی ٹی آئی اور ذلفی بخاری گھنٹوں آکر بیٹھے رہتے  تھے۔

ads

ان کا کہنا تھاکہ میں کہتا تھا جب میں موجود ہوں تو چیئرمین پی ٹی آئی گھر آئیں، بنی گالہ جاکر پنکی گھنٹوں وہاں گزارتیں، پنکی میں اچھی خاصی تبدیلی آگئی تھی، بشریٰ بی بی نے مجھ سے ضد کی اپنی والدہ اور بھائی کےگھر میں رہنا چاہتی ہوں، بشریٰ بی بی اپنا سامان اٹھا کر چلیں گئیں، بچوں نے بھی ضد کی، میری والدہ کہتی تھیں وہ آکیوں نہیں رہی، والدہ اور ہمشیرہ نے کہا ہم لے آتے ہیں میں نے کہا وہ آجائیں گی، میں نے ایک بار جاکر کہا گھر چلنا نہیں ہے ؟ کہنے لگیں ابھی نہیں۔

خاور مانیکا نے مزید بتایاکہ عمران خان میری مرضی کے بغیر میرے گھر آتا تھا، پنکی کی اس سے ملاقاتوں پر میں ناراض تھا، ایک بار عمران میرے گھر آیا تو میں نے نوکر کی مدد سے اسے گھر سے نکلوا دیا، عمران خان کے اسلام آباد میں دھرنوں کے دوران بشریٰ کی بہن مریم وٹو نے بشریٰ کی ملاقات عمران خان سے کرائی، ہماری شادی 28 سال چلی، ہماری بہت خوشگوار زندگی تھی لیکن عمران نے پیری مریدی کی آڑ میں ہمارا ہنستا بستا گھر برباد کر دیا۔

ن کا کہنا تھاکہ اسلام آباد میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقاتیں شروع ہو گئیں، میری والدہ کہتی تھیں کہ عمران خان اچھا آدمی نہیں، اسے گھر میں نہ آنے دیا کرو، رات کے وقت دونوں کی فون پر لمبی لمبی باتیں ہونے لگیں، فرح گوگی نے عمران کے کہنے پر انھیں خفیہ فون نمبر فراہم کیے، ان کی موبائل فون پر چھپ کر باتیں ہونے لگیں۔

ads

خاور مانیکا نے کہا کہ بنی گالہ میں میرا اپنا گھر تھا، بشریٰ مجھے بتائے بغیر وہاں سے عمران خان کے گھر چلی جاتی تھی۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ شادی سے 6 ماہ پہلے بشریٰ بی بی مجھ سے علیحدہ ہو کر اپنے گھر چلی گئی، میں پاک پتن اس کے میکے گیا اور اپنے ساتھ چلنے کا کہا، بشریٰ بی بی نے جواب دیا، میاں صاحب ابھی نہیں، پھر ایک دن فرح گوگی نے مجھے موبائل پر پیغام بھیجا کہ پنکی کو طلاق دے دیں۔

انہوں نے کہا کہ میں بشریٰ کے پاس گیا اور اس سے پوچھا کہ کیا تم طلاق چاہتی ہو؟ اس نے سر جھکا لیا اور کوئی جواب نہیں دیا، میں نے 14 نومبر 2017 کو طلاق نامہ فرح گوگی کے ہاتھ بشریٰ بی بی کو بھجوایا، بعد میں فرح گوگی نے فون کر کے کہا کہ طلاق کی تاریخ تبدیل کردیں، ذلفی اور فرح کے فون آئے کہ عمران نے وزیراعظم بننا ہے، آپ خاموش رہیں۔

سابق شوہر کا کہنا تھا کہ میں نے پنکی کو طلاق 14 نومبر 2017 کو دی، اس کے ڈیڑھ ماہ بعد ہی اس نے عمران خان سے شادی کر لی، اس شادی کا مجھے اور میرے بچوں کو علم ہی نہیں تھا اس لیے جیو اور دا نیوز نے جب شادی کی خبر بریک کی تو اس کی تردید کی تھی۔

ads

میزبان شاہ زیب خانزادہ نے انٹرویو کے دوران خاور فرید مانیکا سے تابڑ توڑ سوالات کیے اور پوچھا کہ اگر پیر مرید کا رشتہ تقدس والا تھا تو عمران خان کو گھر سے کیوں نکلوایا؟ ان کی باہمی ملاقاتوں پر اعتراض کیوں کیا؟

انہوں نے جواب دیاکہ اگر ایک مرید مرشد کے پاس آ رہا ہے تو وہ ان کی تو مرشد ہے مگر میری تو بیوی ہے، میں تو اعتراض کر سکتا تھا نا، ذلفی بھی آتا تھا؟ کیا وہ بھی مرید تھا؟ یہ کس قسم کا پیرخانہ تھا جہاں مرید کی تربیت دن کے وقت نہیں، صرف رات کے وقت ہوتی تھی۔

اس پر شاہ زیب خانزادہ نے سوال کیا کہ آپ سسٹم کے بینیفشری بنے،، آپ کی کرپشن کے قصے عام ہوئے، پاک پتن کے افسران آپ کی مرضی سے تبدیل ہوتے رہے؟ 

خاور فرید مانیکا نے کہا کہ افسران پنکی، فرح گوگی اور احسن جمیل گجر کی مرضی سے تبدیل ہوتے تھے۔

شاہ زیب نے پوچھاکہ آپ بشریٰ بی بی کو دنیا کی پاک ترین بی بی کیوں قرار دیتے رہے؟ ان کا دفاع کیوں کرتے رہے؟ اس پر سابق شوہر نے کہا کہ پیر اور مرید کا رشتہ تو تقدس والا ہوتا ہے، مجھے کیا معلوم تھا کہ وہ شادی کر چکے ہیں۔

ads

اینکر نے سوال کیا کہ آپ نے اپنا لائف سٹائل تبدیل کر لیا، بینک بیلنس بنایا،، آپ کے بچوں نے اپنے کاروبار بنا لیے؟  خاور فرید مانیکا نے کہا کہ میرا لائف سٹائل پہلے والا ہی ہے، میرے دونوں بیٹے رُل گئے، ایک بیٹا موسیٰ بہ مشکل گزارہ کرتا ہے، بڑا بیٹا ابراہیم دبئی میں نوکری کرتا ہے۔

ads

 

ہم شرمندہ ہیں، غزہ کے بچوں کا ہولو کاسٹ دیکھ رہے ہیں: وزیراعظم

 ads


اسرائیلی ریاست سمجھتی ہے کہ وہ ملٹری کی وجہ سے بہت طاقتور ہے لیکن پیشہ ورانہ افواج مقابل فوجوں سے لڑتی ہیں نہتے بچوں کا قتل عام نہیں کرتیں: انوار الحق۔ فوٹو فائل
 اسرائیلی ریاست سمجھتی ہے کہ وہ ملٹری کی وجہ سے بہت طاقتور ہے لیکن پیشہ ورانہ افواج مقابل فوجوں سے لڑتی ہیں نہتے بچوں کا قتل عام نہیں کرتیں: انوار الحق۔ فوٹو فائل

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے ہم غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی بچوں کا ہولو کاسٹ دیکھ رہے ہیں۔

اسلام آباد میں بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا حکومت بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے اور بچوں کی فلاح و بہود کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، معاشرے کے تمام طبقات کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں کے حقوق کے لیے ریاست کریں۔

وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا اس وقت غزہ کے بچے میرے ذہن میں ہیں، ہم غزہ میں فلسطینی بچوں کا ہولو کاسٹ دیکھ رہے ہیں، فلسطینی بچوں کا ہولو کاسٹ فوری طور پر روکا جائے۔

ads

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی ریاست سمجھتی ہے کہ وہ ملٹری کی وجہ سے بہت طاقتور ہے لیکن پیشہ ورانہ افواج مقابل فوجوں سے لڑتی ہیں نہتے بچوں کا قتل عام نہیں کرتیں، نہتے بچوں کا قتل حقوق انسانی اور عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

نگران وزیراعظم کا کہنا تھا غزہ میں ہونے والے واقعات کو مذہب سے ہٹ کر انسانی حقوق کے تناظر میں دیکھا جائے، ہم غزہ کے بچوں کے سامنے شرمندہ ہیں، فلسطین میں پیدا ہونے والی صورتحال مستقبل کے تنازعات کی اہم وجہ بنے گی، اس صورتحال کا آنے والی صدیوں میں کبھی دفاع نہیں کیا جاسکے گا، غزہ میں نے والی نسل کشی کے خلاف پاکستان آواز اٹھاتا رہے گا۔

ads



Sunday, 19 November 2023

ورلڈکپ کے فائنل میں شکست کے بعد بھارتی کھلاڑی رو پڑے

 ads


فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس

آئی سی سی مینز ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی کھلاڑی رو پڑے۔

اتوار کو ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے ٹورنامنٹ کی ناقابل شکست اور میزبان ٹیم بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر چھٹی بار ورلڈکپ ٹائٹل اپنے نام کرلیا اور بھارتی ٹیم ایک بار پھر آئی سی سی ایونٹ جیتنے میں ناکام رہی۔

آئی سی سی ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ اور لبوشین نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کے ارمانوں پر پانی پھیر کر ورلڈکپ 2023 کا ٹائٹل آسٹریلیا کے نام کر وا دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں فائنل میں شکست کے بعد بھارتی بولر محمد سراج کو دیگر کھلاڑیوں کو روتے ہوئے دیکھا گیا۔

بھارت کپتان روہت شرما کے آنکھوں میں بھی بظاہر آنسو دکھائی دیے۔

 ads

واضح رہے کہ فائنل سے پہلے بھارت پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہا، گروپ اسٹیج کے 9 میچز اور پھر سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی۔

 ads


چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کیا، نہ شاہی فرمان کے ذریعے رہا کر سکتے ہیں: وزیراعظم

 ads


چیئرمین پی ٹی آئی کو نہ نگران حکومت نے گرفتار کیا ہے اور نہ شاہی فرمان کے ذریعے ان کو رہا کر سکتے ہیں: نگران وزیراعظم— فوٹو: فائل
چیئرمین پی ٹی آئی کو نہ نگران حکومت نے گرفتار کیا ہے اور نہ شاہی فرمان کے ذریعے ان کو رہا کر سکتے ہیں: نگران وزیراعظم— فوٹو: فائل

نگران وزیراعظم کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو فوج نے صبر و تحمل سے کام لیا، یہاں کوئی اذیت پسند لوگ نہیں کہ جنہیں چیئرمین پی ٹی آئی سے ذاتی بدلہ لینا ہو، دیگر جماعتیں اپنی سیاسی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، پی ٹی آئی لیڈر بھی اپنےعلاقوں میں سیاسی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو نہ  نگران حکومت نے گرفتار کیا  ہے اور نہ شاہی فرمان کے ذریعے ان کو رہا کر سکتے ہیں،  چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں زہر دینے کا الزام غیر ذمہ دارانہ ہے، چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں مکمل محفوظ اور ہماری ذمہ داری ہيں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن ہونے جا رہے ہیں ہم کوشش کر رہے ہیں کہ شفاف الیکشن ہوں، 1970 کے علاوہ کوئی الیکشن ایسا نہیں جسے تنازعے کی طرف دھکیلا نہ گیا ہو، الیکشن سے متعلق تحفظات کے ایک نکتے پر اے پی سی بلانا مجھے ہضم نہیں ہو رہا، اگر الیکشن کے بعد کسی کی شکایت ہے تو اس کیلئے فورم موجود ہے۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ میرے پشتون ہونے کیلئے کسی سے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں، افغانستان میں پشتونوں سمیت ہر ایک کیلئے یکساں احترام ہے لیکن میری وفاداری ریاست کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔

میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغان ریاست سے متعلق میرے بیان کو مختلف انداز میں پیش کیا گیا، پاکستان، افغانستان کو ایماندارانہ سوچنا چاہیے کہ ایک دوسرے سے کیا توقع رکھتے ہیں۔

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ افغان طالبان اچھی طرح جانتے ہیں کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے لوگ پاکستان کے خلاف کہاں سے کارروائیاں کر رہے ہیں، ٹی ٹی پی وسطی ایشیائی ریاستوں میں نہیں بلکہ افغان سرزمین پر موجود ہے۔

ads

ان کا کہنا تھا کہ دو سال قبل جو مذاکرات کا ڈھونگ رچایا گیا تھا تو ٹی ٹی پی کے لوگ کابل میں عملی طور پر ان مذاکرات میں شریک تھے۔ اب یہ فیصلہ افغان طالبان کو کرنا ہے کہ ٹی ٹی پی کے لوگوں کو ہمارے حوالے کرنا ہے یا ان کے خلاف خود کارروائی کرنی ہے۔ یہ بات قابل برداشت نہیں کہ افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف کارروائیاں کی جائیں اور افغان طالبان تماشا دیکھتے رہیں۔

ads

وزیراعظم نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علماء نے آرمی چیف کے ساتھ ملاقات میں ٹی ٹی پی سے متعلق موجودہ حکومتی پالیسی کی حمایت کی ہے، کسی کو ریاست سے مذاکرات کرنا ہے تو سب سے پہلے ہتھیار پھینکیں، ہتھیار اٹھانے کا جواز ہی ناجائز ہے، جب ہتھیار چھوڑیں گے تب سوچا جائے گا کب اور کیسے مذاکرات کیے جائیں گے، کوئی یہ سمجھتا ہے کہ بندوق کی نوک پر مذاکرات کریں گے تو یہ غلط فہمی دور کرلیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا خیال تھا کہ امریکا اور دیگر قوتوں کا گھر افغانستان نہیں ہے، گھر کی قوت ان کو گھر سے نکالنا چاہتی ہے، لیکن پاکستان ایک گھر ہے جو میرا ہے اور ٹی ٹی پی بھی اسکو شیئر کرتی ہے۔

ملک بھر میں مقیم غیرقانونی افغان مہاجرین کی ملک بدری سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے نگران وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ریاست کی ذمہ داری لیتے ہیں تو مشکل فیصلے کرنا پڑتے ہیں، کسی رجسٹرڈ افغان مہاجر کو واپس بھیجنے کی پالیسی نہیں، غیر رجسٹرڈ افغان شہریوں کو واپس بھیجا جارہا ہے۔

انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ افغان شہریوں کے ساتھ ہم نے بہتر رویہ اختیار کیا ہے، غیر قانونی طور پرمقیم افراد واپس جاکر قانونی طور پر واپس آئیں، موجودہ افغان طالبان حکومت کے بعد پاکستان آنیوالے افغانوں کی کیٹیگری الگ ہے۔

اپنی گفتگو کے دوران سی پیک اور پاک چین تعلقات سے متعلق بات چیت میں انہوں نے کہا کہ پاک چین اسٹریٹجک تعلقات کی تشریحات درست ہیں، چین چاہتا ہے کہ ہماری طرف سی پیک کے دوسرے مرحلے کیلئے تعاون زیادہ ہو۔

ads

فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت سے متعلق بات کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ڈائیلاگ اور طاقت کے استعمال کا وقت ہوتاہے، خصوصاً بچوں کیلیے غزہ کو جہنم بنادیا گیا ہے۔

ads


زرداری کا الیکشن کمیشن پر مکمل اعتماد، انتخابات میں پی پی کی اکثریت کا دعویٰ کردیا

 ads


پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو ہر ماحول میں الیکشن لڑنےکی صلاحیت رکھتی ہے: آصف زرداری۔ فوٹو فائل
پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو ہر ماحول میں الیکشن لڑنےکی صلاحیت رکھتی ہے: آصف زرداری۔ فوٹو فائل

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے مجھے الیکشن کمیشن پر پورا یقین ہے اور ملک ملک شفاف انتخابات کی طرف جارہا ہے۔

ایک بیان میں آصف زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی الیکشن کیلئے پوری طرح تیار ہے اور مجھے الیکشن کمیشن پر پورا اعتماد ہےکہ وہ شفاف الیکشن کرائےگا۔

آصف زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو ہر ماحول میں الیکشن لڑنےکی صلاحیت رکھتی ہے، پورا یقین ہے کہ 8 فروری کو پیپلز پارٹی ملک کی اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آئے گی۔

سابق صدر نے کہا کہ ملک کا ماحول اس وقت انتخابات کیلئے سازگار ہے اور الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں۔

 ads

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے 8 فروری کو ملک میں عام انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے اور کراچی سے پشاور تک تقریباً تمام سیاسی جماعتوں نے الیکشن مہم کا آغاز بھی کر دیا ہے۔

مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے الیکشن میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کے دعوے کیے جا رہے ہیں جبکہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے ووٹرز کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ایک دوسرے پر تنقید بھی کی جا رہی ہے۔

 ads

گزشتہ روز بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ وہ زبردستی کسی کو وزیراعظم بنا سکتے ہیں تو یہ غلط فہمی ہے۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا کہ ن لیگ پنجاب میں قومی اسمبلی کی 141 میں سے 125 نشستیں جیتے گی اور اکثریت سے وفاق میں حکومت بنائے گی۔

 ads


اسموگ میں اضافہ، حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں ایک ہفتے کیلئے ماسک لازمی قرار دے دیا

 ads


گھر سے نکلنے والا ہر فرد 20 سے 26 نومبر تک ماسک ضرور پہنے گا، پنجاب حکومت کا نوٹیفکیشن جاری— فوٹو:فائل
گھر سے نکلنے والا ہر فرد 20 سے 26 نومبر تک ماسک ضرور پہنے گا، پنجاب حکومت کا نوٹیفکیشن جاری— فوٹو:فائل

حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں ایک ہفتے کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا۔

نگران صوبائی حکومت نے صوبے بھر میں ماسک لازمی پہننے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ گھر سے نکلنے والا ہر فرد 20 سے 26 نومبر تک ماسک ضرور پہنے گا۔

 اس حوالے سے وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ صحت کو ترجیح دینا اجتماعی ذمہ داری ہے اور ماسک پہننے کا فیصلہ بگڑتے ہوئے ہوا کے معیار کو دیکھتے ہوئے کیا گیا۔

دوسری جانب لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالا سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں چھٹی کے دن بھی فضائی آلودگی کی خطرناک صورتِ حال رہی۔

ads

لاہور میں صبح 9 بجے پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 406، فیصل آباد میں 314 اور گوجرانوالا میں 254 ریکارڈ کی گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اسموگ کے باعث پنجاب کے 10 اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا اور تعلیمی ادارے بند کیے گئے تھے۔

ads


اوپن اے آئی کا برطرف کیے جانے والے چیف ایگزیکٹو کو دوبارہ بحال کرنے پر غور

 ads


سام آلٹمین / رائٹرز فوٹو
سام آلٹمین / رائٹرز فوٹو

17 نومبر کو چیٹ جی پی ٹی تیار کرنے والی کمپنی اوپن اے آئی نے سام آلٹمین کو چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کے عہدے سے فارغ کر دیا تھا۔

مگر اب ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کمپنی ایک بار پھر انہیں دوبارہ سی ای او کے عہدے پر بحال کرنے پر غور کر رہی ہے۔

اوپن اے آئی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سام آلٹمین کو ان کے عہدے سے نکالنے کا اعلان کیا تھا۔

اس وقت کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ سام آلٹمین کی جانب سے کیے جانے والے فیصلوں پر بورڈ کو اعتماد میں نہ لینے پر انہیں عہدے سے ہٹایا جا رہا ہے۔

 ads

مگر اس نئی رپورٹ میں سام آلٹمین کے قریبی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ بورڈ کی جانب سے ایک بار سابق سی ای او کو ان کے عہدے پر بحال کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

سام آلٹمین کو فارغ کیے جانے کے بعد کمپنی کے متعدد عہدیداران بشمول صدر گریگ بروک مین نے بھی احتجاجاً اپنے عہدوں سے استعفے دے دیے تھے۔

اس کمپنی میں کام کرنے والے مزید افراد کی جانب سے ملازمت چھوڑے جانے کا امکان ہے۔

سام آلٹمین کو نکالے جانے کے بعد میرا مورتی نامی خاتون کو کمپنی کا عارضی سی ای او بنا دیا گیا ہے۔

 ads

حیران کن طور پر سام آلٹمین کو برطرفی سے محض 5 سے 10 منٹ قبل اس فیصلے سے آگاہ کیا گیا تھا۔

کچھ رپورٹس کے مطابق سام آلٹمین کی جانب سے اب ایک نئے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کمپنی کو متعارف کرایا جا سکتا ہے۔

**🔥 Barcelona Defeat Frankfurt! 💙❤️⚽ UCL Win Highlights *Major Defensive Issues* Under the Lights ⭐**

  Latest News         Business         Entertainment          Sports          Health           Education         Jobs         Live Sport TV ...