ads

احتساب عدالت اسلام آباد نے توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیسزمین چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کیلئے درخواست دائر کی گئی تھی۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو وارنٹ کی تعمیل کیلئے قانون کے مطابق اقدامات کرنے کا حکم دے دیا۔
ads
خیال رہے کہ عمران خان سائفر کیس میں گرفتار ہیں اور انہیں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اڈیالہ جیل میں رکھا گیا ہے، سیکریٹ عدالت نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت 14 نومبر کو مقرر کر رکھی ہے۔
ads
No comments:
Post a Comment