Monday, 13 November 2023

190 ملین پاؤنڈ کیس: نیب ٹیم عمران خان کی گرفتاری کیلئے اڈیالا جیل پہنچ گئی

 ads


آج اسلام آباد کی احتساب عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے— فوٹو:فائل
آج اسلام آباد کی احتساب عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے— فوٹو:فائل

قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کیلئے اڈیالا جیل پہنچ گئی۔

جیل ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی کی ٹیم اڈیالا جیل میں موجود ہے جس کی قیادت اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف اور وقار الحسن کر رہے ہیں۔

آج اسلام آباد کی احتساب عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے اور عدالت نے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کیلئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل کو ہدایات جاری کیں تھیں۔

ads

ذرائع کے مطابق نیب ٹیم 190ملین پاؤنڈ کیس سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی سے پوچھ گچھ کرے گی

خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پہلے ہی سائفر کیس میں اڈیالا جیل میں قید ہیں اور سکیورٹی خدشات کے باعث ان کا ٹرائل جیل میں ہی ہو رہا ہے۔

ads


No comments:

Post a Comment

**📰 Rattled Leavitt Pressed on Trump’s “Mystery Bandages” — Questions Mount During Exchange 🤔**

  Latest News         Business         Entertainment          Sports          Health           Education         Jobs          Live Sport TV...