Sunday, 19 November 2023

ورلڈکپ فائنل: کینگروز کی شاندار بولنگ، بھارت کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 241 رنز کا ہدف

 ads


ورلڈکپ کا فائنل احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا__فوٹو:ای ایس پی این
ورلڈکپ کا فائنل احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا__فوٹو:ای ایس پی این

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 241 رنز کا ہدف دے دیا۔

ورلڈکپ کا فائنل احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا، اس اسٹیڈیم میں ایک لاکھ 32 ہزار تماشائیوں کی گنجائش ہے۔

اسٹیڈیم میں بھارتی مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے جن میں کئی مشہور شخصیات بھی شامل ہیں۔

بھارت کی پوری ٹیم 50 اوورز میں 240رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ، کے ایل راہول 66 اور ویرات کوہلی 54 رنز بناکر نمایاں رہے۔

واضح رہے کہ اس ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے والی بھارتی ٹیم اب تک ناقابلِ شکست ہے، بھارتی ٹیم نے پہلے مرحلے میں تمام 9 ٹیموں کو اور پھر سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو ہرایا تھا جب کہ آسٹریلیا نے ابتدائی دو میچ ہارنے کے بعد اگلے آٹھ میچ جیتے۔

 ads

انعامی رقم

موجودہ ورلڈ کپ کے لیے آئی سی سی نے مجموعی طور پر ایک کروڑ ڈالرز کی انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔

فائنل جیتنے والی ٹیم کے لیے 40 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ فائنل ہارنے والی ٹیم کو 20 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔

 ads


No comments:

Post a Comment

**🔥 Barcelona Defeat Frankfurt! 💙❤️⚽ UCL Win Highlights *Major Defensive Issues* Under the Lights ⭐**

  Latest News         Business         Entertainment          Sports          Health           Education         Jobs         Live Sport TV ...