Saturday, 18 November 2023

ورلڈکپ فائنل کے لیے بنائی گئی پِچ کیسی ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

ads


آئی سی سی پچ کنسلٹنٹ نےفائنل کے لیے منتخب پچ کی تیاری کا جائزہ لیا__فوٹو: ای ایس پی این
آئی سی سی پچ کنسلٹنٹ نےفائنل کے لیے منتخب پچ کی تیاری کا جائزہ لیا__فوٹو: ای ایس پی این

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کا فائنل 19 نومبر یعنی کل بروز اتوار کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

فائنل میں اس ایونٹ کی ناقابلِ شکست ٹیم بھارت آسٹریلیا سے ٹکرائے گی، لیگ میچز میں بھارت نے کینگروز کو شکست دی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ورلڈکپ فائنل کے لیے پچ کی تیاری حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق فائنل میچ کے لیے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں بنائی گئی پِچ سِلو ہوگی،یہ پچ پاک بھارت میچ جیسی ہوگی جو کہ 14 اکتوبر کو کھیلا گیا تھا، یہ پچ  بلے بازوں اور بولرز دونوں کے لیے سازگار ہے۔

ads


پچ کیوریٹر نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کے لیے 315 تک بہترین اسکور ہوسکتا ہے، یہ ایک قابل دفاع اسکور ہوگا کیونکہ بعد میں بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو مشکل ہوگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی پچ کنسلٹنٹ نےفائنل کے لیے منتخب پچ کی تیاری کا جائزہ لیا۔

ads



No comments:

Post a Comment

**🔥 Barcelona Defeat Frankfurt! 💙❤️⚽ UCL Win Highlights *Major Defensive Issues* Under the Lights ⭐**

  Latest News         Business         Entertainment          Sports          Health           Education         Jobs         Live Sport TV ...