Saturday, 11 November 2023

کتے کو مالک کے موزے نگلنا مہنگا پڑ گیا

 ads

پیٹ سے موزے نکالنے کیلئے مولی کی گیسٹرو ٹومی اور اینٹرو ٹومی کے زریعے ایمرجنسی سرجری کی گئی جہاں اسے دو دن تک آئی سی یو میں رکھا گیا: فوٹو سوشل میڈیا
پیٹ سے موزے نکالنے کیلئے مولی کی گیسٹرو ٹومی اور اینٹرو ٹومی کے زریعے ایمرجنسی سرجری کی گئی جہاں اسے دو دن تک آئی سی یو میں رکھا گیا: فوٹو سوشل میڈیا

پالتو کتے کو مالک کے تین موزے نگلنا مہنگا پڑ گیا۔

پالتو جانور پالنے کا شوق تقریباً سب ہی رکھتے ہیں لیکن ان کی دیکھ بھال کی ذمہ داری ایک بہت مشکل کام ہے جس کیلئے مالک کو ہر وقت چوکنا رہنا پڑتا ہے۔

ایسا ہی ایک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں مولی نامی 10 سالہ کتیا نے انجانے میں مالک کے تین موزے نگل لیے۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مالک کو واقعے کا علم تب ہوا جب مولی نے کھانے پینے سے انکار کر دیا اور اس کی طبعیت میں بھی سستی آنے لگی اور ساتھ ہی وہ الٹیاں بھی کرنے لگی۔

ads

طبعیت کی خرابی پر مالک مولی کو جانوروں کے اسپتال لے گئی جہاں اس کا ایکسرے کیا گیا اور ڈاکٹرز نے مولی کے پیٹ میں ایک گیند نما کسی چیز کو پایا جس کے مزید ٹیسٹ کرنے پر معلوم ہوا کہ مولی نے مالک کے تین موزے نگل لیے ہیں۔

ads


No comments:

Post a Comment

**📰 Trump Praises Press Secretary: “Beautiful Face, Lips Like a Machine Gun” — Viral Moment Sparks Reactions 💬**

  Latest News         Business         Entertainment          Sports          Health           Education         Jobs          Live Sport TV...