Friday, 10 November 2023

پاکستان فلسطینیوں کی سفارتی و اخلاقی مدد جاری رکھے گا: نگران وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ

 ads


سعودی عرب میں فلسطین کے صدر محمود عباس سے ملاقات کے موقع پر وزیراعظم نے غزہ میں فوری غیرمشروط جنگ بندی اور امداد کی فراہمی کیلئے راہداری کے قیام کا بھی مطالبہ کیا۔—فوٹو: اسکرین گریب
سعودی عرب میں فلسطین کے صدر محمود عباس سے ملاقات کے موقع پر وزیراعظم نے غزہ میں فوری غیرمشروط جنگ بندی اور امداد کی فراہمی کیلئے راہداری کے قیام کا بھی مطالبہ کیا۔—فوٹو: اسکرین گریب

نگران وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ نے عالمی قوتوں کی غزہ میں جاری بربریت پر خاموشی کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر فلسطینیوں کیلئے آواز بلند کرتا رہے گا۔

سعودی عرب کے دورے پر موجود نگران وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ نے فلسطین کے صدر محمود عباس سے ملاقات کی۔

نگران وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان فلسطین کے لوگوں کی سفارتی و اخلاقی مدد جاری رکھے گا۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ عالمی قوتیں غزہ میں جنگ بندی، نہتے فلسطینیوں کا قتل عام روکنے میں کردار ادا کریں۔

دونوں رہنماؤں نے غزہ میں فوری غیرمشروط جنگ بندی اور امداد کی فراہمی کیلئے راہداری کے قیام کا مطالبہ کیاs


ads


صدر محمود عباس نے مشکل وقت میں ساتھ دینے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ 3 روزہ دورے پر سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں وہ مقبوضہ فلسطین کی صورتحال پرہنگامی عرب سربراہی کانفرنس اور اسلامی تعاون تنظیم (اوآئی سی) اجلاس میں شرکت کریں گے۔

غزہ کی خطرناک صورتحال پر غور کیلئے آج ریاض میں عرب سربراہ کانفرنس ہوگی جس میں غزہ کی بگڑتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ads


No comments:

Post a Comment

**🔥 Barcelona Defeat Frankfurt! 💙❤️⚽ UCL Win Highlights *Major Defensive Issues* Under the Lights ⭐**

  Latest News         Business         Entertainment          Sports          Health           Education         Jobs         Live Sport TV ...