Saturday, 18 November 2023

پنجاب: اسموگ کی روک تھام کیلئے اسمارٹ لاک ڈاؤن بے اثر، حکومتی پابندیون پر عمل نہ ہوسکا

 ads


صوبے کے تمام 10 اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران کہیں ماسک کی پابندی، ٹریفک میں کمی اور نہ ہی فضا میں زہریلا دھواں روکنے کیلئے کوئی مؤثر کارروائی نظر آئی— فوٹو: فائل
صوبے کے تمام 10 اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران کہیں ماسک کی پابندی، ٹریفک میں کمی اور نہ ہی فضا میں زہریلا دھواں روکنے کیلئے کوئی مؤثر کارروائی نظر آئی— فوٹو: فائل

اسموگ کی روک تھام کیلئے پنجاب کے 10 اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن بے اثر ہوگیا، حکومت اپنی ہی لگائی ہوئی پابندیوں پر عمل درآمد نہ کروا سکی، شہریوں نے حکومتی احکامات ہوا میں اڑا دیے۔

لاہور، ملتان، گوجرانوالہ اور نارووال سمیت پنجاب کے 10 اضلاع میں اسموگ کی روک تھام کیلئے اسمارٹ لاک ڈاؤن موثر نہ ہو سکا، اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران کہیں بھی ماسک کی پابندی، ٹریفک میں کمی اور نہ ہی فضا میں زہریلا دھواں روکنے کیلئے کوئی کارروائی نظر آئی۔

پنجاب کی نگران حکومت کی جانب سے اسموگ کی روکتھام کیلئے ہفتے کے روز کیے گئے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ٹریفک پولیس دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے خلاف کوئی کارروائی کرنے کے بجائے روایتی طور پر خاموش ہی رہی جبکہ شہریوں نے ماسک لگانے کی پابندی کو بھی ہوا میں اڑا دیا۔

لاہور اور ملتان آلودہ ترین شہروں میں آج صبح دنیا بھر میں سر فہرست رہے، ائیرکوالٹی انڈیکس 413 رہا جبکہ شام میں پہلا نمبر کراچی کا ہوگیا جہاں ائیرکوالٹی انڈیکس 274 پر پہنچ گیا تھا۔

ads


خیال رہے کہ فضائی آلودگی کی روک تھام کیلئے پنجاب حکومت کے حکم کے تحت گزشتہ روز لاہور سمیت پنجاب کے 10 اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا تھا۔

صوبائی حکومت کی جانب سے تمام 10 اضلاع میں سرکاری اور نجی اسکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں کو بند رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے جبکہ بازار، دکانیں، جم، سنیما گھر اور دفاتر 3 بجے کے بعد کھولنے اجازت دی گئی تھی۔

ads



No comments:

Post a Comment

**🔥 Barcelona Defeat Frankfurt! 💙❤️⚽ UCL Win Highlights *Major Defensive Issues* Under the Lights ⭐**

  Latest News         Business         Entertainment          Sports          Health           Education         Jobs         Live Sport TV ...