Sunday, 12 November 2023

سائفرکیس: نگران کابینہ نے عمران خان اور شاہ محمود کے جیل ٹرائل کی منظوری دے دی

 ads


فوٹو: فائل
فوٹو: فائل 

نگران  وفاقی کابینہ نے جیل ٹرائل کے لیے وزارت قانون کی سمری منظور کرتے ہوئے سائفرکیس میں عمران خان  اور  شاہ محمود قریشی کے جیل ٹرائل کی منظوری دے دی۔

29 اگست کو وزارت قانون نے جیل ٹرائل کے لیے این او سی جاری کیا تھا۔

سمری کے مطابق  وزارت داخلہ اور کیس کی سماعت کرنے والے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے جیل ٹرائل کی سفارش کی، عمران خان کو درپیش سکیورٹی خدشات کی وجہ سے جیل ٹرائل کی سفارش کی گئی۔

ads


سمری کے ساتھ اسپیشل برانچ کی تھریٹ ریورٹ اور جج کی سفارش کی کاپی بھی منسلک ہے۔

عمران خان  اور  شاہ محمود قریشی کے خلاف 14 نومبر کو سائفر کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوگی۔

عمران خان کی اوپن کورٹ سماعت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست زیر التوا ہے۔

سمری کے مطابق سکیورٹی خدشات کے باعث سائفرکیس کے جیل ٹرائل کا فیصلہ کیا گیا۔

ads



No comments:

Post a Comment

**📰 BREAKING: AI-Generated Image of Donald Trump Using Walker Leaks Online — Raises Questions About Unregulated AI ⚠️**

  Latest News         Business         Entertainment          Sports          Health           Education         Jobs          Live Sport TV...