Sunday, 12 November 2023

غزہ کے اسپتالوں میں آگ اور خون کا کھیل نہیں دیکھنا چاہتے: امریکا

ads


اسرائیلی افواج پر واضح کردیا ہے کہ غزہ کے اسپتالوں کے اندر آتش گیر ہتھیاروں سے لڑائی سے گریز کیا جائے: جیک سلیوان— فوٹو: فائل
اسرائیلی افواج پر واضح کردیا ہے کہ غزہ کے اسپتالوں کے اندر آتش گیر ہتھیاروں سے لڑائی سے گریز کیا جائے: جیک سلیوان— فوٹو: فائل

امریکا نے اسرائیل کو متنبہ کیا ہے کہ غزہ کے اسپتالوں میں آگ اور خون کا کھیل نہیں دیکھنا چاہتے۔

وائٹ ہاؤس میں نیشنل سکیورٹی کے ترجمان جیک سلیوان نے امریکی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے اسرائیلی افواج پر واضح کردیا ہے کہ غزہ کے اسپتالوں کے اندر آتش گیر ہتھیاروں سے لڑائی سے گریز کیا جائے جس سے سویلینز کی زندگیوں کو خطرہ درپیش ہو۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اسرائیل کو واضح پیغام پہنچایا ہے کہ امریکا غزہ کے اسپتالوں میں معصوم شہریوں اور علاج کیلئے موجود مریضوں کو گولیوں کا شکار بنتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتا۔

ads


امریکی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ غزہ سے امریکی شہریوں کا انخلا جاری رکھا

 جائے گا تاہم شہریوں کے انخلا میں یہ مسئلہ درپیش ہے کہ رفاح کراسنگ کبھی کھلتی ہے اور کبھی بند ہو جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح کبھی نکلنے والوں کی فہرست میں امریکیوں کے نام شامل ہوتے ہیں اور کبھی نہیں ہوتے تاہم جو بھی صورتحال ہو تمام امریکیوں کا انخلا یقینی بنایا جائے گا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک بار پھر اسپتالوں کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں بچوں سمیت کئی فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

اسپتالوں پر بمباری کے بعد صیہونی فوج نے غزہ کے سب سے بڑے اسپتال سے فلسطینیوں کے انخلا میں تعاون کی پیشکش کردی تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ کے سب سے بڑے الشفااسپتال سے انخلا میں تعاون کریں گے اور الشفا اسپتال سے بچوں کو نکالنے میں مدد کریں گے۔

فلسطینی وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا تھا کہ اسرائیلی ٹینکوں نے الشفا میڈیکل اسپتال کے اندرونی حصوں کو نشانہ بنایا، جس کے بعد اسپتال کے اندر آگ بھی بھڑک اٹھی۔

ads



No comments:

Post a Comment

**📰 BREAKING: AI-Generated Image of Donald Trump Using Walker Leaks Online — Raises Questions About Unregulated AI ⚠️**

  Latest News         Business         Entertainment          Sports          Health           Education         Jobs          Live Sport TV...