افریقا میں منکی پاکس کے حوالے سے ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان
1. **#افریقہ_ہیلتھ_ایمرجنسی**
"افریقہ میں صحت کی ہنگامی صورتحال کا اعلان، منکی پاکس کے پھیلاؤ اور خطرناک اثرات سے متعلق تازہ ترین معلومات اور رہنمائی۔ صحت کی حفاظت کے لئے ضروری اقدامات کریں۔"
2. **#منکی_پاکس_خطرہ**
"منکی پاکس کا بڑھتا ہوا خطرہ: افریقہ اور دنیا بھر میں اس وائرس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ضروری معلومات حاصل کریں۔"
3. **#صحت_کی_بگڑتی_صورتحال**
"عالمی صحت کی بگڑتی صورتحال پر توجہ دیں: منکی پاکس اور دیگر خطرناک وائرسز کے اثرات کو کم کرنے کے لئے فوری اقدامات اور حکمت عملی پر نظر ڈالیں۔"
4. **#منکی_پاکس_وباء**
"منکی پاکس کی وباء کے خلاف جدوجہد میں شامل ہوں۔ افریقہ اور دنیا بھر میں اس خطرناک وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اہم معلومات اور اقدامات دریافت کریں۔"
5. **#عالمی_ہیلتھ_انتظامیہ**
"عالمی ہیلتھ انتظامیہ کی رہنمائی کے مطابق منکی پاکس کے خلاف مؤثر اقدامات کریں۔ افریقہ میں جاری وباء کے حوالے سے تازہ ترین اپ ڈیٹس اور معلومات حاصل کریں۔"
افریقا کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پری وینٹیشن (افریقا سی ڈی سی) نے منکی
پاکس کے پھیلاؤ پر پبلک ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کردیا۔
گزشتہ ہفتے افریقا سی ڈی سی نے افریقا میں منکی پاکس (ایم پاکس) کے پھیلاؤ کی رفتار پر تشویش کا اظہار کیا تھا، افریقی ملک ڈیموکریٹک ری پبلک آف کانگو سے شروع ہونے والی یہ وبا پڑوسی ممالک تک بھی پھیل چکی ہے۔
افریقا سی ڈی سی کا کہنا ہے کہ افریقا میں منکی پاکس ویکسین کی ایک کروڑ خوراکوں کی ضرورت ہے تاہم اس وقت صرف 2 لاک خوراکیں موجود ہیں، تاہم افریقا سی ڈی سی ویکسین کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے کام کرے گا۔
ادارے کا کہنا ہے کہ رواں سال افریقا میں منکی پاکس کے 15 ہزار سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں اور اس سے 461 اموات ہوچکی ہیں، یہ تعداد گزشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 160 فیصد زیادہ ہے اور اب تک 18 ممالک میں اس بیماری سے متاثرہ افراد سامنے آچکے ہیں۔
خیال رہے کہ دنیا میں انسانوں میں منکی پاکس کا پہلا تصدیق شدہ کیس 1970 میں افریقی ملک ڈیموکریٹک ری پبلک آف کانگو میں ایک بچے میں سامنے آیا تھا۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق منکی پاکس کی علامات بھی چیچک سے ملتی جلتی ہیں البتہ اس کی شدت چیچک سے کم ہوتی ہے۔
عام طور پر اس کی علامات ایک سے دو ہفتوں کے درمیان سامنے آتی ہیں، متاثرہ شخص میں پہلے سر درد، بخار، سانس پھولنے کی علامات ظاہر ہوتی ہیں اور پھر چیچک کی طرح جسم پر دانے نمودار ہوجاتے ہیں۔
مرض کی شدت کے اعتبار سے ان دانوں کے حجم میں فرق ہوسکتا ہے۔ ان دانوں میں پَس بھی موجود ہوتا ہے اور مریض کو بے چینی اور خارش بھی محسوس ہوسکتی ہے، مرض شدت اختیار کرجائے تو منکی پاکس جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے۔
Comments
Post a Comment