Thursday, 21 September 2023

الیکشن کمیشن کا جنوری 2024 میں عام انتخابات کروانے کا اعلان

 

27 ستمبر کو حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست شائع کر دی جائے گی: الیکشن کمیشن۔ فوٹو فائل
 27 ستمبر کو حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست شائع کر دی جائے گی: الیکشن کمیشن۔ فوٹو فائل

الیکشن کمیشن نے جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں عام انتخابات کروانے کا اعلان کر دیا۔ 

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حلقہ بندیوں کے کام کا جائزہ لیکر فیصلہ کیا کہ حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 27 ستمبر کو شائع کر دی جائے گی۔

Khalid Butt

الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حلقہ بندیوں پر اعتراضات اور تجاویزکی سماعت کے بعد 30 نومبرکو حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔

Khalid Butt

اعلامیے کے مطاب ق حتمی فہرست کے 54 دن بعد جنوری کے آخری ہفتے میں عام 

انتخابات کرائے جائیں گے، حتمی فہرست کے بعد 54 دن کا الیکشن پروگرام ہوگا۔

خیال رہے کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے نگران حکومت اور الیکشن کمیشن سے ملک میں جلد صاف شفاف عام انتخابات کروانے کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا تھا۔

https://trend5251.blogspot.com     

Khalid Butt Banner 160x300 160x300_1

اس حوالے سے نگران حکومت کا مؤقف تھا کہ الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے اور الیکشن کمیشن ہی عام انتخابات کی تاریخ دے گا، جب بھی الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ دے گا ہم اس کے لیے تیار ہیں۔ 

Khalid Butt Banner 160x300 160x300_1

گزشتہ روز جاری ہونے والی ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ میں بھی کہا گیا تھا کہ رواں مالی سال کے دوران انتخابات ہونے سے پاکستانی معیشت میں بہتری کا امکان ہے جبکہ دو روز قبل سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن اور وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے قانون کنور دلشاد نے بھی ایک بیان میں کہا تھا الیکشن 15 سے 25 جنوری کے درمیان ہونے کی توقع ہے تاہم الیکشن کی تاریخ کا اعلان صرف الیکشن کمیشن کو ہی کرنے کا اختیار ہے، کوئی ادارہ الیکشن کمیشن پر تاریخ کے لیے دباؤ نہیں ڈال سکتا۔

Khalid Butt

الیکشن کمیشن کی پریس ریلیز
الیکشن کمیشن کی پریس ریلیز

No comments:

Post a Comment

**🔥 Barcelona Defeat Frankfurt! 💙❤️⚽ UCL Win Highlights *Major Defensive Issues* Under the Lights ⭐**

  Latest News         Business         Entertainment          Sports          Health           Education         Jobs         Live Sport TV ...