
چین کے نائب صدر ہان زھینگ نے کہا ہے کہ چین کی پڑوسیوں سے متعلق پالیسی میں پاکستان کا خاص مقام ہے۔
نیویارک میں جاری اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈ لائن پر نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے ملاقات کے موقع پر چینی نائب صدر کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کے بنیادی مفادات کے تحفظ کی کوششیں جاری رکھے گا۔
Khalid Butt
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے سی پیک اور معاشی و تجارتی تعاون سمیت دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جبکہ چینی نائب صدر نے نگران وزیراعظم کی جانب سے دی گئی دورہ پاکستان کی دعوت بھی قبول کرلی۔
Khalid Butt
خیال رہے کہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا کے شہر نیویارک میں موجود ہیں جہاں وہ مختلف اجلاسوں میں شرکت کیلئے علاوہ عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
Khalid Butt
For more news please visit at https://trend5251.blogspot.com
No comments:
Post a Comment