Thursday, 21 September 2023

نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے

 

ٹی ٹی پی اور داعش کا دوبارہ سر اٹھانا پاکستان اور دنیا بھر کیلئے تشویش کا باعث ہے، ٹی ٹی پی اور داعش سے درپیش خطرات کا مل کر سامنا کرنا چاہیے: انوار الحق کاکڑ— فوٹو: وزیر اعظم آفس/ ٹوئٹر
ٹی ٹی پی اور داعش کا دوبارہ سر اٹھانا پاکستان اور دنیا بھر کیلئے تشویش کا باعث ہے، ٹی ٹی پی اور داعش سے درپیش خطرات کا مل کر سامنا کرنا چاہیے: انوار الحق کاکڑ— فوٹو: وزیر اعظم آفس/ ٹوئٹر

Khalid Butt

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ آج اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے۔

نگران وزیراعظم کے خطاب میں مسئلہ کشمیر اور دہشتگردی کی لہرسمیت افغانستان کی صورتحال اجاگر کیے جانے کا امکان ہے۔

Khalid Butt

نیویارک میں کونسل آن فارن ریلیشنز فورم پر خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی اور داعش کا دوبارہ سر اٹھانا پاکستان اور دنیا بھر کیلئے تشویش کا باعث ہے، ٹی ٹی پی اور داعش سے درپیش خطرات کا مل کر سامنا کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مستحکم افغانستان پاکستان اور امریکا کی خارجہ پالیسی کی اہم ترجیح ہے، افغان حکومت سے براہ راست رابطوں کا خیر مقدم کرتے ہیں، معاشی خوشحالی کیلئے پاکستان کے پڑوس میں امن اور استحکام بہت ضروری ہے۔

Khalid Butt

نگران وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام آئندہ چند ماہ میں نئی حکومت کا انتخاب کرلیں گے، نگران حکومت کا مینڈیٹ آزاد اور شفاف انتخابات یقینی بنانا ہے، مستحکم اور جمہوری پاکستان ہماری ترجیح ہے، حکومت میں پاکستانیوں کی مکمل نمائندگی یقینی بنائیں گے۔

No comments:

Post a Comment

**🔥 Barcelona Defeat Frankfurt! 💙❤️⚽ UCL Win Highlights *Major Defensive Issues* Under the Lights ⭐**

  Latest News         Business         Entertainment          Sports          Health           Education         Jobs         Live Sport TV ...