عالمی بینک نے 50 ہزار روپے اور اس سےکم آمدن والوں پر ٹیکس لگانے کا مشورہ دیدیا

  

پانچ لاکھ روپے ماہانہ آمدن والوں پر 35 فیصد شرح سے ٹیکس عائد کیا جائے: عالمی بینک۔ فوٹو فائل
پانچ لاکھ روپے ماہانہ آمدن والوں پر 35 فیصد شرح سے ٹیکس عائد کیا جائے: عالمی بینک۔ فوٹو فائل

عالمی بینک نے پاکستان کو 50 ہزار روپے اور اس سےکم آمدن والوں پر بھی ٹیکس لگانے کا مشورہ دے دیا۔

nnn

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پانچ لاکھ روپے ماہانہ آمدن والوں پر 35 فیصد شرح سے ٹیکس عائد کیا جائے اور وفاقی حکومت ان شعبوں پر خرچ نہ کرے جو صوبوں کے دائرہ کار میں آتے ہیں۔

nnn

عالمی بینک کا یہ بھی کہنا ہے کہ ساتویں قومی مالیاتی کمیشن کا دوبارہ جائزہ لیکر وفاقی و صوبائی دائرہ کار میں فنانسنگ کا لائحہ عمل طےکیا جائے، دکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے اور ٹیکس فری آمدن کی حد کم کی جائے۔

nnn

س کے علاوہ عالمی بینک نے پاکستان کو مشورہ دیا ہے کہ پرسنل انکم ٹیکس کا اسٹرکچر آسان بنایا جائے، زرعی شعبے میں ساڑھے 12 ایکڑز زمینوں کے مالکان پر ٹیکس لگایا جائے۔

nnn

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ مناسب تیاری اور جائزے کے بغیر شروع کیے گئے ترقیاتی منصوبے ختم کر دیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

Comments

Popular posts from this blog

افریقا میں منکی پاکس کے حوالے سے ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان

2018 کے عام انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والے 10 امیدوار

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن، 100 انڈیکس 74 ہزار 531 پوائنٹس پر بند