ads

بھارت: لڑکی سے بات کرنے پر بارہویں جماعت کے طالب علم کی انگلیاں کاٹ دی گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 21 اکتوبر کو دارالحکومت نئی دہلی میں اس وقت پیش آیا تھا جب بارہویں جماعت کا ایک طالب علم اپنی ہی کلاس میں پڑھنے والی ایک لڑکی سے بات کررہا تھا جو اسکول کے ایک سینئر طالب علم کو پسند نہ آیا اور وہ غصے میں آگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکی سینئر طالب علم کی ٹیوشن کلاس میں پڑھتی تھی،بعدازاں اسکول ختم ہونے کے بعد سینئر اُس لڑکے کو پارک میں لے گیا جہاں اسے پہلے پتھر سے مارا اور پھر اس کی انگلیاں کاٹ دیں۔
ads
بتایا جارہا ہے کہ ڈر اور خوف کے مارے بارہویں جماعت کے طالب علم نے اپنے ماں باپ کو پیش آئے واقعے سے متعلق جھوٹ بولا اور بتایا کہ اس کی انگلیاں موٹر سائیکل کی چین میں آکر کٹ گئیں لیکن والدین کے سوال کرنے پر اس نے سچ بتادیا جس پر پولیس کو شکایت درج کرائی گئیں۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے اور مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔
ads
No comments:
Post a Comment