ads

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے سیاست سے مکمل طور پر علیحدگی کا اعلان کر دیا۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں اسد عمر نے لکھا کہ میں نے سیاست کو مکمل طور پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، پہلےبھی کہہ چکا ہوں کہ ریاستی اداروں کے ساتھ تصادم کی پالیسی سے متفق نہیں ہوں اور ایسی پالیسی ریاستی اداروں کے ساتھ شدید ٹکراؤ کا باعث بنی ہے جو کہ ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔
ads
اسد عمر نے پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں ان تمام لوگوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے عوامی زندگی میں میرا ساتھ دیا، خاص طور پر میں این اے 54 کی ٹیم اور ووٹرز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مجھے دو بار منتخب کیا، اللہ پاک پاکستانی قوم پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔
ads
No comments:
Post a Comment