عمران خان پارٹی چیئرمین شپ سے دستبردار، انٹرا پارٹی الیکشن میں نئے نام کا فیصلہ خود کریں گے

 For More Breaking NEWS

 Click here to watch   

https://rb.gy/w2zeid


انٹراپارٹی انتخابات میں دوسرا رکن بطور چیئرمین منتخب کیا جائے گا، شیرافضل مروت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی تصدیق کردی— فوٹو:فائل
انٹراپارٹی انتخابات میں دوسرا رکن بطور چیئرمین منتخب کیا جائے گا، شیرافضل مروت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی تصدیق کردی— فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان انٹرا پارٹی انتخابات میں چیئرمین کے امیدوار نہیں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے  جیل سے پارٹی کی کور کمیٹی کو پیغام پہنچا دیا اور وہ  انٹراپارٹی انتخابات میں چیئرمین کے امیدوار نہیں ہوں گے۔

ads

ذرائع کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں سزا کے باعث انٹراپارٹی الیکشن میں بطور چیئرمین نیا امیدوار ہوگا اور انٹراپارٹی انتخابات میں دوسرا رکن بطور چیئرمین منتخب کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایاکہ تحریک انصاف پارٹی چیئرمین اور نائب چیئرمین اور تنظیمی عہدوں پر انتخابات ہوں گے، چیئرمین پی ٹی آئی پارٹی کے تنظیمی اموراورفیصلوں کی توثیق خودکریں گے۔

For More Breaking NEWS

 Click here to watch   

https://rb.gy/w2zeid

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سزا ختم ہونے پر دوبارہ عمران خان بحیثیت چیئرمین انٹراپارٹی انتخابات میں حصہ لیں گے جبکہ ابھی نئے چیئرمین کے لیے نام کا فیصلہ خود عمران خان کریں گے، اس کے علاوہ پارٹی میں نئی شمولیت اور ٹکٹوں کے سب فیصلے چیئرمین پی ٹی آئی کریں گے۔

ads

عمران خان کے وکیل و پارٹی کے سینیئر نائب صدر شیرافضل مروت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی تصدیق کردی اور جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔

For More Breaking NEWS

 Click here to watch   

https://rb.gy/w2zeid

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے تحت تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن جمعے کو ہوں گے۔

ads

Comments

Popular posts from this blog

(ن) لیگ قومی اسمبلی میں واحد بڑی جماعت بن کر ابھری ہے: اسحاق ڈار کا دعویٰ

الیکشن میں اسلحہ کی نمائش کرنیوالوں کو گرفتار کرینگے: احمد شاہ

نواز، مریم اور خواجہ آصف سمیت 9 لیگی امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری