Saturday, 11 November 2023

لیگیوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، ن لیگ اور پیرپگارا ملاقات میں رہنماؤں کی گفتگو

 ads


نوازشریف کی خواہش ہے مسلم لیگ کے تمام دھڑوں کو جمع کیا جائے: وفدکی گفتگو— فوٹو: اسکرین گریب
نوازشریف کی خواہش ہے مسلم لیگ کے تمام دھڑوں کو جمع کیا جائے: وفدکی گفتگو— فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وفد نے  کراچی میں مسلم لیگ فکشنل کے سربراہ پیر پگارا سے ملاقات کی۔

مسلم لیگ (ن) کے وفد میں خواجہ سعد رفیق، ایاز صادق، بشیر میمن اور دیگر شامل تھے اور یہ ملاقات راجہ ہاؤس میں ہوئی۔

ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورتحال اور عام انتخابات سے متعلق گفتگو ہوئی۔ ن لیگی وفد نے پیرپگارا کو نوازشریف کے خیرسگالی جذبات پہنچائے۔

ذرائع نے بتایاکہ نوازشریف کی خواہش ہے کہ مسلم لیگ کے تمام دھڑوں کو جمع کیا جائے، مسلم لیگیوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔

 ads

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں رہنما ن لیگ سعد رفیق کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ فنکشنل اور مسلم لیگ ن کے درمیان انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے حکم پر ایاز صادق، بشیر میمن اور میں پیرپگارا سے ملاقات کرنےآئے، دونوں کے درمیان ملاقات بہت اچھی رہی۔

 ads

فکشنل لیگ کے رہنما صدر الدین شاہ کا کہناتھاکہ مسلم لیگ ن سے مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا، الیکشن کی تاریخ قریب آرہی ہے سیاسی ملاقاتوں کا سلسلہ چلتا رہے گا۔

No comments:

Post a Comment

**📰 Trump Praises Press Secretary: “Beautiful Face, Lips Like a Machine Gun” — Viral Moment Sparks Reactions 💬**

  Latest News         Business         Entertainment          Sports          Health           Education         Jobs          Live Sport TV...