سی آئی اے کی عہدیدار نے فیس بک پر فلسطین کے حق میں تصویر شیئر کر دی
For More Breaking NEWS
Click here to watch
امریکی خفیہ ادارے سینٹرل انٹیلیجنس ایجنسی (سی آئی اے) کی ایسوسی ایٹ ڈپٹی ڈائریکٹر اینالائسز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر فلسطین کے حق میں تصویر شیئر کر دی۔
امریکی اخبار فنانشل ٹائمز کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سی آئی کی عہدیدار نے 21 اکتوبر کے روز اپنے فیس بک اکاؤنٹ کی کوور فوٹو تبدیل کرتے ہوئے فلسطین کے حق میں تصویر پوسٹ کی تھی۔
رپورٹ کے مطابق خاتون عہدیدار نے اپنی پروفائل کے کوور فوٹو میں ایک شخص کی تصویر لگائی تھی جس نے اپنے ہاتھ میں فلسطینی پرچم تھاما ہوا تھا۔
For More Breaking NEWS
Click here to watch
اخبار نے دعویٰ کیا کہ خفیہ ادارے کی اہم عہدیدار کی جانب سے پبلک پلیٹ فارم پر سیاسی جھکاؤ ظاہر کرنے والی تصویر شیئر کرنا غیر معمولی اقدام تھا۔
ads
رپورٹ کے مطابق معاملے سے متعلق مؤقف کیلئے رابطہ کرنے پر سی آئی کا کہنا تھا کہ بطور ایجنسی ہم جس طرح کام کرتے ہیں، اس اعتبار سے ہمارے افسران اپنی اینالیٹیکل آبجیکٹویٹی سے کمٹڈ ہیں۔
سی آئی اے نے اپنے مؤقف میں مزید کہا کہ ممکن ہے کہ کسی معاملے پر کوئی افسر اپنی ذاتی رائے بھی رکھتا ہو لیکن وہ رائے ان کی یا سی آئی اے کی غیرجانبداری کو بلکل بھی متاثر نہیں کرتی۔
For More Breaking NEWS
Click here to watch
خیال رہے کہ بائیڈن انتظامیہ کو اسرائیل و فلسطین جنگ میں یکطرفہ اسرائیلی حمایت پر سفارت کاروں سمیت دیگر عہدیداروں کی جانب سے شدید تنقید اور ردعمل کا سامنا
ads
رہا، اس سلسلے میں یو ایس ایڈ کے سینکڑوں افسران نے جنگ بندی کیلئے امریکی صدر کو خط بھی لکھا تھا جبکہ محکمہ خارجہ سمیت مختلف محکموں کے کئی افراد نے اپنے عہدوں سے بھی استعفیٰ دے دیا تھا۔
ads
Comments
Post a Comment