پاکستان تحریک انصاف میں ایک اور اختلاف سامنے آگیا
ads
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں ایک اور اختلاف سامنے آگیا، سینیئر رہنما حامد خان نے پارٹی کے سینیئر نائب صدر شیر افضل مروت پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے حامد خان نے کہا کہ پارٹی میں ایک دم ایسے کارکن بھی آ گئے ہیں جن کا ہمیں پتا بھی نہیں اور وہ پارٹی میں لیڈر بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ads
انہوں نے مزید کہا کہ وہ شیر افضل مروت کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی سے اپنے تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں۔
For More Breaking NEWS
Click here to watch
حامد خان کا کہنا تھا کہ صرف ان ہی وکلا کو ٹکٹ دیا جائے گا جو حلقے میں متحرک ہیں اور سیاسی رابطہ رکھتے ہیں، ہر وکیل کو تو ٹکٹ نہیں دیا جاسکتا۔
Comments
Post a Comment