نوازشریف ابھی تک نا اہل ہیں، انکے انتخابات میں حصہ لینے پراعتراض ہوگا: چیئرمین پی ٹی آئی

 

تحریک انصاف پر پابندی کا خطرہ نہیں لیکن اگر تحریک انصاف سے بلے کا نشان لے لیا گیا تو یہ پارٹی کے لیے نقصان دہ ہوگا: بیرسٹر گوہر خان— فوٹو:فائل
تحریک انصاف پر پابندی کا خطرہ نہیں لیکن اگر تحریک انصاف سے بلے کا نشان لے لیا گیا تو یہ پارٹی کے لیے نقصان دہ ہوگا: بیرسٹر گوہر خان— فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کے انتخابات میں حصہ لینے پرہمیں اعتراض ہوگا کیونکہ وہ ابھی تک نااہل ہیں اور وہ الیکشن نہیں لڑسکتے۔

جیو نیوز کے پروگرام "کیپٹل ٹاک" میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھاکہ  تحریک انصاف پر پابندی کا خطرہ نہیں لیکن اگر تحریک انصاف سے بلے کا نشان لے لیا گیا تو یہ پارٹی کے لیے نقصان دہ ہوگا۔ 

انہوں نے اعلان کیا کہ اگر تحریک انصاف سے بلے کا نشان چھینا گیا تو پہلے ہائیکورٹ پھر سپریم کورٹ جائیں گے۔

ads

ان کا کہنا تھاکہ عمران خان ہی چیئرمین ہیں اور رہیں گے، ہم ان کی ہدایات مانتے ہیں، جب بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوتی ہے ان سے ہدایات لیتے ہیں، ان کو ہی تمام فیصلے کرنے ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھاکہ ٹکٹوں کی تقسیم میں وکلا کوترجیح نہیں دی جارہی، ہم خوش ہیں کہ لطیف کھوسہ پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ہیں اور ہماری خواہش ہے کہ اعتزاز احسن بھی پی ٹی آئی میں شامل ہوجائیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ نوازشریف ابھی تک نااہل ہیں اور وہ الیکشن نہیں لڑسکتے، نوازشریف کے انتخابات میں حصہ لینے پر ہمیں اعتراض ہوگا۔

ads

بیرسٹرگوہرخان کا کہنا تھاکہ ریٹرننگ افسران سےمتعلق لاہور ہائیکورٹ اور پشاور ہائیکورٹ میں ہم نے درخواستیں دائرکیں، ہمارا مؤقف ہےکہ ریٹرننگ افسران عدلیہ سےلیےجائیں، 2018 کے انتخابات صاف اورشفاف تھے، 2018 میں کسی پارٹی کے خلاف کارروائی نہیں ہوئی تھی، 2018 اور 2024 کے الیکشن کا کوئی موازنہ نہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

Geo News Live

Ary News Live

ٹیلی تھون کے فنڈز کا غلط استعمال، عمران خان کیخلاف کرپشن کا ایک اور کیس تیار