عام انتخابات: کاغذات نامزدگی کی وصولیاں جاری، جمع کرانے کا عمل آج سے شروع ہوگا

 

امیدوار 20 سے 22 دسمبر تک متعلقہ آر او آفس میں کاغذات نامزدگی جمع کرواسکتے ہیں/ فوٹو انٹرنیٹ
امیدوار 20 سے 22 دسمبر تک متعلقہ آر او آفس میں کاغذات نامزدگی جمع کرواسکتے ہیں/ فوٹو انٹرنیٹ 

ملک میں انتخابات کے لیے امیدواروں کے کا غذات نامزدگی آج سے جمع ہوں گے ۔

الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں گزشتہ روز کاغذات نامزدگی کا اجرا کیا تھا جس کے بعد ملک بھر سے امیدوار الیکشن میں حصہ لینے کےلیے کاغذات نامزدگی حاصل کررہے ہیں۔

الیکشن میں حصہ لینے کیلئے امیدوار صبح ساڑھے 8 بجے سے لے کر شام ساڑھے 4 بجے تک کاغذات حاصل کرسکتے ہیں جب کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ بھی آج سے شروع ہوگا۔

ads

امیدوار 20 سے 22 دسمبر تک متعلقہ آر او آفس میں کاغذات نامزدگی جمع کرواسکتے ہیں جس کے بعد امیدواروں کی ابتدائی فہرست 23 دسمبر کو جاری ہوگی جب کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 24 سے 30 دسمبر تک ہوگی۔

13 جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے اور عام انتخابات کے لیے پولنگ 8 فروری کو ہوگی۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز این اے 194 لاڑکانہ سے بلاول بھٹو زرداری کے لیےکاغذات نامزدگی حاصل کیے گئے  جب کہ سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین کے لیے 3حلقوں سے کاغذاتِ نامزدگی لیے گئے۔

ads


Comments

Popular posts from this blog

Geo News Live

Ary News Live

ٹیلی تھون کے فنڈز کا غلط استعمال، عمران خان کیخلاف کرپشن کا ایک اور کیس تیار