Posts

Showing posts from January, 2024

برطانوی فوج کے سربراہ نے لاکھوں شہریوں فوج میں بھرتی کیلئے تیار رہنے کا بول دیا

Image
  فوٹو: فائل برطانوی فوج کے سربراہ جنرل سر پیٹرک سینڈرز نے کہا ہے کہ روس جیسے ممالک سے جنگ کیلئے برطانیہ کے لاکھوں شہریوں کو فوج میں بھرتی ہونے کیلئے تیار رہنا ہوگا۔ لندن میں جنگی امور سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سر پیٹرک سینڈرز کا کہنا تھا کہ روس سے جنگ ہوئی تو ملکی دفاع کیلئے برطانیہ کی ریزرو فوج بھی کم پڑ جائے گی اور لازم ہے کہ اس وقت قومی سطح پر شہریوں کے فوج میں بھرتی کرنے کی بنیاد رکھی جائے۔ انہوں ںے کہا کہ تین برسوں میں برطانوی فوج کو 1 لاکھ 20 ہزار تک لانا ہوگا جس میں عام فوج، ریزرو دستے اور ریٹائرڈ فوجی بھی شامل ہوں گے۔ جنرل سینڈرز کا کہنا تھا کہ مشرق اور شمالی یورپ میں روسی خطرے کو زیادہ شدت سے محسوس کرنے والے دوست ممالک نے قومی سطح پر موبیلائزیشن کی بنیاد پہلے ہی رکھ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے 30 برسوں میں برطانوی فوج نصف کردی گئی ہے جبکہ نازک ورلڈ آرڈر کو ہمارے دشمن تباہ کرنے کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین کی صورتحال سے واضح ہے کہ فوج جنگ شروع کرتی ہے اور عوامی فوج اسے جیتتی ہے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل بائیر کا کہنا تھا کہ لوگوں ک

پوپ کارن کھانے سے صحت کو ہونے والے حیرت انگیز فوائد

Image
پوپ کارن بیشتر افراد کو پسند ہوتے ہیں / فائل فوٹو پوپ کارن کو دنیا بھر میں کروڑوں افراد شوق سے کھاتے ہیں۔ مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ پوپ کارن کھانے کی عادت سے صحت پر کتنے حیران کن اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ اگر نہیں تو جان لیں کہ اس میں زیادہ نمک اور گھی کا اضافہ نہ کیا جائے تو یہ صحت کے لیے مفید چیز ہے۔ زیادہ اچھی بات یہ ہے کہ ان کو تیزی اور آسانی سے گھر میں تیار کیا جا سکتا ہے۔ پوپ کارن میں فائبر جیسا غذائی جز کافی مقدار میں ہوتا ہے جبکہ مختلف اینٹی آکسائیڈنٹس اور دیگر اجزا بھی جسم کو ملتے ہیں۔ پوپ کارن کھانے سے صحت پر مرتب اثرات درج ذیل ہیں، مگر یہ واضح رہے کہ یہ فوائد اسی وقت ہوتے ہیں جب پوپ کارن میں نمک کی مقدار بہت کم ہو۔ غذائی اجزا پوپ کارن میں فائبر اور مختلف اینٹی آکسائیڈنٹس کے ساتھ ساتھ آئرن، میگنیشم، فاسفورس، زنک، کاپر،پوٹاشیم، پروٹین، کاربوہائیڈریٹس، چکنائی، فولیٹ، وٹامن بی 3، وٹامن بی 2، وٹامن بی 1، وٹامن بی 6، وٹامن اے، وٹامن ای، وٹامن K اور Pantothenic acid جیسے غذائی اجزا بھی موجود ہوتے ہیں۔ ذیابیطس کا خطرہ کم ہوتا ہے سالم اناج انسانی صحت کے لیے بہت زیادہ مفید

خاتون خودکش حملہ آور کا خطرہ، بلوچستان میں الیکشن سے متعلق سکیورٹی ایڈوائزری جاری

Image
  ads فوٹو: فائل کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز  نے الیکشن  سے متعلق سکیورٹی ایڈوائزری  جاری کی ہے جس کے مطابق خاتون خودکش  حملہ آور  اجتماعات اور  رہنماؤں کو نشانہ بناسکتی ہے۔ بلوچستان کے اضلاع کچھی،کوہلو، خضدار  اور  مستونگ کے ڈپٹی کمشنرز  نے انتخابی امیدواروں کو سکیورٹی ایڈوائزری جاری کی ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق دہشت گرد انتخابی مہم میں سیاسی رہنماؤں اور اجتماعات کو نشانہ بناسکتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنرز کوہلو اور خضدار کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہےکہ خاتون خودکش حملہ آور اجتماعات اور  رہنماؤں کو نشانہ بناسکتی ہے۔ امیدواروں کو غیرضروری آمدورفت  اور کھلی جگہوں پر عوامی اجتماعات سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔ ads سکیورٹی ایڈوائزری میں امیدواروں کو اس معاملےکو  انتہائی اہمیت دینےکا کہا گیا ہے۔

عمران’ بلامقابلہ‘ ہی جیت گیا

Image
  اب یہ کوئی’ پروجیکٹ ‘تھا یا نیا ’سیاسی رجحان‘ مگر 30 اکتوبر، 2011 کو ’مینار پاکستان‘جانے کا اتفاق ہوا تو لاتعداد نوجوان لڑکے لڑکیاں ہی نہیں بہت سے ایسے لوگ، فیملی والے بھی نظر آئے جنہوں نے اس سے پہلے کبھی کسی سیاسی اجتماع میں شرکت نہیں کی تھی۔ مجھے بہت سے پرانے سیاسی کارکن بھی نظر آئے جن میں سے کچھ کا خیال تھا کہ یہ ایک نیا سیاسی رجحان ہے جسے پی پی پی اور مسلم لیگ(ن) جیسی تجربہ کار جماعتوں کو سمجھنا پڑے گا۔ یہ منظر دیکھ کر مجھے عمران خان سے2006ءکے الیکشن کے وقت کی ہوئی گفتگو یاد آ گئی جو کراچی میں ڈاکٹر علوی کے گھر پر ہوئی تھی۔  وہ بہت خوش تھا اپنے جلسوں میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت پر۔’’ تمہارا کیا خیال ہے ہمیں کتنی سیٹیں مل جائیں گی مہم تو زبردست چلی ہے‘‘۔ میں نے کہا ، ’’ عمران دیکھنا یہ ہے کہ یہ لوگ تمہیں سننےآئے تھے یا دیکھنے۔ سیٹیں دو چار مل جائیں تو غنیمت ہے باقی فیصلہ تو اصل سرکار نے کرنا ہے۔‘‘ اسے یقین نہ آیا اور کہتے ہیں جب وہ الیکشن سے پہلے جنرل پرویز مشرف سے ملنے گیا اور یہ آخری ملاقات ثابت ہوئی تو جنرل احتشام ضمیر کے ہاتھوں میں ایک فہرست تھی جس میں صر

پیشاب کی رنگت زرد کیوں ہوتی ہے؟ سائنسدان پہلی بار جاننے میں کامیاب

Image
  یہ بات ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی / فائل فوٹو پیشاب کی رنگت پانی پینے کی عادات، غذا اور ادویات کے نتیجے میں تبدیل ہوتی ہے۔ مگر پیشاب کے ہلکے زرد رنگ کو صحت مند سمجھا جاتا ہے۔ اب پہلی بار سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ پیشاب کی رنگت زرد کیوں ہوتی ہے۔ جرنل نیچر مائیکرو بائیولوجی میں شائع تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ bilirubin نامی خامرہ اس حوالے سے کردار ادا کرتا ہے۔ 125 برسوں سے ماہرین کو معلوم تھا کہ معدے میں موجود مرکبات bilirubin کو urobilin میں تبدیل کرتے ہیں، مگر انہیں علم نہیں تھا کہ ایسا کیوں ہوتا ہے۔ اس تحقیق میں بتایا گیا کہ جب خون کے سرخ خلیات تنزلی کے شکار ہوتے ہیں تو معدے میں bilirubin کا اخراج ہوتا ہے۔ درحقیقت اگر خون میں اس خامرے کی مقدار بڑھ جائے تو جِلد اور آنکھیں پیلی ہو جاتی ہیں۔ ads محققین نے بتایا کہ جینوم سیکونسنگ سے اس خامرے کی دریافت میں مدد ملی۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے دریافت کیا کہ معدے میں موجود بیکٹریا ہماری روزمرہ کی زندگی پر اثرانداز ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ معدے میں موجود بیکٹریا bilirubin کو بے رنگ urobilinogen میں تبدیل کرتے ہیں اور ا

پرسوں امپائر نے نوبال دی، پی پی سے کسی صورت اتحاد نہیں کریں گے: عمران خان

Image
لندن پلان کےتحت مجھے جیل میں ڈالا، پی ٹی آئی کو ختم کرنےکی کوشش کی گئی، پیشگوئی کررہاہوں ان کےساتھ بہت برا ہونے والا ہے: سابق وزیراعظم— فوڑو:فائل پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے پیپلزپارٹی سے انتخابی اتحاد سے انکار کردیا۔ اڈیالا جیل میں کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھاکہ لندن پلان کےتحت مجھے جیل میں ڈالا، پی ٹی آئی کو ختم کرنےکی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف ہمیشہ امپائرز کو ساتھ ملا کر کھیلتا ہے، پرسوں ایک امپائر نے نوبال دی ہے، پیشگوئی کررہاہوں ان کےساتھ بہت برا ہونے والا ہے۔ صحافی نے سوال کیا کہ کیا پیپلز پارٹی کے ساتھ انتخابی اتحاد ممکن ہے؟ اس پر عمران خان کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی کے ساتھ کسی صورت اتحاد نہیں کریں گے۔ ن کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے کیس ختم کر دیے گئے، نوازشریف، آصف زرداری، مریم نواز نے توشہ خانہ سے بلٹ پروف گاڑیاں لیں، انہیں کوئی نہیں پوچھتا۔ ads بانی پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ سائفر کا اوپن ٹرائل کیا جائے تاکہ لوگوں کو حقائق کا پتہ چلے، یہ مجھے کہتے ہیں کہ سائفر کو سیکرٹ کیوں نہیں رکھا۔ خیال رہے کہ 13 جنوری

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دیدی

Image
پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 66 رنز بنا کر نمایاں رہے، فخر زمان نے 50 رنز کی اننگز کھیلی۔ کرک انفو پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں بھی نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیکر سیریز میں دو صفر کی سبقت حاصل کر لی۔  نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 195 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم  173 رنز پر آؤٹ ہو گئی اور پاکستان کو 21 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز صائم ایوب اور محمد رضوان نے کیا تاہم دوسرے ہی اوور میں صائم ایوب ایک رن بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ محمد رضوان بھی 7 رن کے مہمان ثابت ہوئے۔ دو وکٹیں جلد گرنے کے بعد فخر زمان اور بابر اعظم نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور فخر زمان 25 گیندوں پر 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ افتخار احمد 4 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے، اعظم خان بھی 2 رن بنا کر چھکا لگانے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ads بابر اعظم نے مسلسل دوسرے میچ میں نصف سنچری اسکور کی اور وہ 43 گیندوں پر 66 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ شاہین آفریدی نے بھی 22 رنز کی اننگز کھیلی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ایڈم ملنے نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ سین

غزہ جنگ کو 100 روز مکمل ہوگئے، اسرائیلی جارحیت نہ رکی مزید 135 فلسطینی شہید

Image
  7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں اسرائیلی حملوں سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 23 ہزار 910 سے متجاوز ہو چکی ہے جبکہ 59 ہزار 410 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں— فوٹو: فائل غزہ جنگ کے 100 روز مکمل ہونے کے بعد بھی رہائشی علاقوں پر اسرائیلی حملے جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں صیہونی فوج کی بمباری سے مزید 135 سے زائد فلسطینی شہید اور 312 افراد زخمی ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق رفح کراسنگ کے قریب گھر پر اسرائیلی حملے میں بھی دو سالہ بچی سمیت 14 فلسطینی شہید ہوئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں الاقصیٰ اسپتال کے قریب دھماکوں اور شدید جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ الاقصیٰ اسپتال میں ایندھن ختم ہوگیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ  میں صرف 6 ایمبولینسیں قابل استعمال رہ گئیں ہیں اور انٹرنیٹ اور ٹیلی کام سروسز بھی ایک بار پھر معطل کر دی گئیں ہیں۔ القسام بریگیڈز نے اپنی بیان میں مغربی کنارے کے علاقے نور الشمس کیمپ میں اسرائیلی حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ کردیا ہے۔ ads ادھر مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی 3 فلسطینی نوجوانوں کو  شہید کر دیا گیا، جنین شہر اسرائیلی بلڈوزر داخل ہوگئے ہیں،  مقبوضہ مغربی کن

بلے کے نشان سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر مختلف رہنماؤں کا ردعمل

Image
  فوٹو: فائل سپریم کورٹ نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی اپیل پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی انتخابات اور بلے کے انتخابی نشان سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی سے بلے کا نشان واپس لینے فیصلہ سنادیا۔ سپریم کورٹ میں دوسرے روز شام 7 بجے کے بعد بھی سماعت جاری رہی، جس کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا جو کہ 11 بجے کے بعد سنایا گیا تھا۔ الیکشن کمیشن کی اپیل پر پی ٹی آئی کے بلے کے نشان اور انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق کیس کے فیصلے کے بارے میں مختلف رہنماؤں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن ڈرامہ تھے: خواجہ آصف فوٹو: فائل پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما خواجہ آصف نے اپنے ردعمل میں کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ قانون اور قاعدے کے مطابق ہے، سب کو سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک کیس کو دو عدالتوں میں لے کر گئے تھے، تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن ڈرامہ تھے، ماضی میں ہماری جماعت سے بھی انتخابی نشان لیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعتوں میں جمہوریت کیلئے انٹراپارٹی الیکشن شفاف طریقے سے ہونے چاہئیں