پرسوں امپائر نے نوبال دی، پی پی سے کسی صورت اتحاد نہیں کریں گے: عمران خان


لندن پلان کےتحت مجھے جیل میں ڈالا، پی ٹی آئی کو ختم کرنےکی کوشش کی گئی، پیشگوئی کررہاہوں ان کےساتھ بہت برا ہونے والا ہے: سابق وزیراعظم— فوڑو:فائل
لندن پلان کےتحت مجھے جیل میں ڈالا، پی ٹی آئی کو ختم کرنےکی کوشش کی گئی، پیشگوئی کررہاہوں ان کےساتھ بہت برا ہونے والا ہے: سابق وزیراعظم— فوڑو:فائل

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے پیپلزپارٹی سے انتخابی اتحاد سے انکار کردیا۔

اڈیالا جیل میں کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھاکہ لندن پلان کےتحت مجھے جیل میں ڈالا، پی ٹی آئی کو ختم کرنےکی کوشش کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف ہمیشہ امپائرز کو ساتھ ملا کر کھیلتا ہے، پرسوں ایک امپائر نے نوبال دی ہے، پیشگوئی کررہاہوں ان کےساتھ بہت برا ہونے والا ہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیا پیپلز پارٹی کے ساتھ انتخابی اتحاد ممکن ہے؟ اس پر عمران خان کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی کے ساتھ کسی صورت اتحاد نہیں کریں گے۔

ن کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے کیس ختم کر دیے گئے، نوازشریف، آصف زرداری، مریم نواز نے توشہ خانہ سے بلٹ پروف گاڑیاں لیں، انہیں کوئی نہیں پوچھتا۔

ads

بانی پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ سائفر کا اوپن ٹرائل کیا جائے تاکہ لوگوں کو حقائق کا پتہ چلے، یہ مجھے کہتے ہیں کہ سائفر کو سیکرٹ کیوں نہیں رکھا۔

خیال رہے کہ 13 جنوری کو سپریم کورٹ نے  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی انتخابات اور بلے کے انتخابی نشان کےکیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا اور پی ٹی آئی سے ’بلے‘ کا نشان واپس لے لیا تھا۔

Comments

Popular posts from this blog

Geo News Live

Ary News Live

ٹیلی تھون کے فنڈز کا غلط استعمال، عمران خان کیخلاف کرپشن کا ایک اور کیس تیار