خاتون خودکش حملہ آور کا خطرہ، بلوچستان میں الیکشن سے متعلق سکیورٹی ایڈوائزری جاری

 ads

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز  نے الیکشن  سے متعلق سکیورٹی ایڈوائزری  جاری کی ہے جس کے مطابق خاتون خودکش  حملہ آور  اجتماعات اور  رہنماؤں کو نشانہ بناسکتی ہے۔

بلوچستان کے اضلاع کچھی،کوہلو، خضدار  اور  مستونگ کے ڈپٹی کمشنرز  نے انتخابی امیدواروں کو سکیورٹی ایڈوائزری جاری کی ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق دہشت گرد انتخابی مہم میں سیاسی رہنماؤں اور اجتماعات کو نشانہ بناسکتے ہیں۔

ڈپٹی کمشنرز کوہلو اور خضدار کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہےکہ خاتون خودکش حملہ آور اجتماعات اور  رہنماؤں کو نشانہ بناسکتی ہے۔

امیدواروں کو غیرضروری آمدورفت  اور کھلی جگہوں پر عوامی اجتماعات سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

ads

سکیورٹی ایڈوائزری میں امیدواروں کو اس معاملےکو  انتہائی اہمیت دینےکا کہا گیا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

افریقا میں منکی پاکس کے حوالے سے ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان

1. **پشین دھماکہ: دو بچے جاں بحق، 14 افراد زخمی** 2. **گلگت بلتستان: 20,000 فٹ بلندی پر پھنسے سات کوہ پیما کامیابی سے ریسکیو** 3. **کچے کے علاقے میں پولیس پر ڈاکوؤں کا حملہ، پولیس اہلکار شہید**

عمران خان نے شیر افضل کو کورکمیٹی، سیاسی کمیٹی سے نکالنےکا حکم دیا ہے: عمر ایوب