پنجاب میں نمونیا سے مزید 13 بچے دم توڑ گئے
پنجاب میں نمونیا سے بچوں کی اموات کا سلسلہ نہ تھم سکا، نمونیا میں مبتلا مزید 13 بچے دم توڑ گئے۔
محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں نمونیا کے مزید 304 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
ads
محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب بھر میں رواں سال اب تک 29 ہزار 603 بچے نمونیا سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 405 بچے زندگی کی بازی ہارچکے ہیں۔
Comments
Post a Comment