الیکشن کمیشن نے فارم 45کے حوالے سے پریزائیڈنگ افسران کو ہدایات جاری کردیں


فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے فارم 45کی تیاری کے لیے پریزائیڈنگ افسران کو تحریری ہدایات  جاری کردیں۔

الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہےکہ پریزائیڈنگ افسران فارم 45 مکمل احتیاط سے تیار کریں تاکہ کوئی غلطی نہ رہے، پریزائیڈنگ افسران فارم 45 پر شناختی کارڈ والے دستخط کریں، پولنگ اسٹیشن پر موجود  پولنگ ایجنٹ سے فارم 45 پر مختص جگہ  پر دستخط لیں۔

ads

الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہےکہ  پولنگ ایجنٹ کے دستخط سے انکاریا جانے پر فارم 45 میں مختصر  وجہ  تحریرکریں، دستخط کے بعد فارم 45 کی کاپی باہر چسپاں کریں اور پولنگ ایجنٹس کو دیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق چسپاں کیے جانے کے بعد فارم 45 میں تبدیلی کے ذمہ دار پریزائیڈنگ افسران ہوں گے، فارم45 کی تصاویر ریٹرننگ افسر کو ارسال کریں، انٹرنیٹ نہ ہو تو  ذاتی حثیت میں آر او آفس جمع کرائیں۔

Comments

Popular posts from this blog

Geo News Live

Ary News Live

ٹیلی تھون کے فنڈز کا غلط استعمال، عمران خان کیخلاف کرپشن کا ایک اور کیس تیار