نیوکراچی میں دوروز قبل سیاسی جماعت کے جھگڑےکا زخمی بچہ انتقال کرگیا

ads

Unmute
Loaded: 0%
Progress: 0%
Remaining Time-0:00

کراچی کے علاقے نیو کراچی میں میں دو روز قبل سیاسی جماعت کے جھگڑے میں زخمی ہونے والا بچہ انتقال کرگیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق فائرنگ سے زخمی 11 سالہ عبد الرحمان جناح اسپتال کے نیورو وارڈ میں زیرعلاج تھا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمی بچے کی حالت دو روزسے تشویشناک تھی اور آج وہ انتقال کرگیا۔

دوسری جانب نیو کراچی سیکٹر 11 جے میں دو سیاسی جماعتوں کے درمیان تصادم کے واقعے پر اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔

مقدمہ ایم کیو ایم کے علاقائی عہدیدار محمد شاہد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا جس میں پیپلز پارٹی کے 5 سے 6 مبینہ کارکنان نامزد ہیں جبکہ 5 سے 6 نامعلوم افراد بھی  شامل ہیں۔ 

ads

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے بھی مارے لیکن مقدمات میں نامزد دونوں سیاسی جماعتوں کے کارکنان تاحال مفرور ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

افریقا میں منکی پاکس کے حوالے سے ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان

2018 کے عام انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والے 10 امیدوار

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن، 100 انڈیکس 74 ہزار 531 پوائنٹس پر بند