آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم نہیں ہونگے: سعودی عرب

فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

سعودی عرب کا کہنا ہےکہ اس نے امریکا کو بتادیا ہےکہ ایک آزاد فلسطینی ریاست قائم ہونے تک اسرائیل کے ساتھ کوئی سفارتی تعلقات قائم نہیں ہوں گے۔

ایک بیان میں سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ سعودی عرب فلسطینیوں کو ان کے جائز حقوق کے حصول پر ثابت قدم ہے، فلسطینی ریاست کے بغیر  اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم نہیں ہوں گے۔

سعودی وزارت خارجہ نےکہا ہےکہ مملکت نے امریکی انتظامیہ کو اپنے ٹھوس مؤقف سے آگاہ کردیا ہےکہ اسرائیل کے ساتھ اس وقت تک کوئی سفارتی تعلقات قائم نہیں ہوں گے جب تک ایک آزاد فلسطینی ریاست قائم نہیں ہوتی۔

ads

سعودی وزارت خارجہ نے بیان میں غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جارحیت بندکرنے اور

  اسرائیلی قابض افواج کے انخلا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنےکے عمل کو تیز کرنےکا مطالبہ بھی کیا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

(ن) لیگ قومی اسمبلی میں واحد بڑی جماعت بن کر ابھری ہے: اسحاق ڈار کا دعویٰ

الیکشن میں اسلحہ کی نمائش کرنیوالوں کو گرفتار کرینگے: احمد شاہ

نواز، مریم اور خواجہ آصف سمیت 9 لیگی امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری