مشرق وسطیٰ میں ایرانی حمایت یافتہ گروپوں پر مزید حملے کرینگے: امریکا
امریکا نے مشرق وسطیٰ میں مزید حملوں کا اشارہ دے دیا۔
وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکا ایران کے حمایت یافتہ گروپوں کو نشانہ بنانے کے لیے مشرق وسطیٰ میں مزید حملوں کا ارادہ رکھتا ہے، ہم اس سلسلے میں مزید حملوں اور دیگر ایکشنز کا بھی سوچ رہے ہیں۔
ads
انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں ایران کے حمایت یافتہ گروپوں پر مزید حملوں کا مقصد یہ واضح پیغام دینا ہے کہ جب ہماری فورسز پر حملہ کیا جائے گا اور ہمارے لوگوں کو قتل کیا جائے گا تو امریکا اس کا جواب دے گا۔
اس دوران ایک سوال کے جواب میں امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے ایران کے اندر حملے سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ اس حوالے سے امریکی فوج محتاط رہی ہے۔
ads
واضح رہے کہ امریکا نے گزشتہ دنوں عراق، شام اور یمن میں حملے کیے جن میں ایران کے حمایت یافتہ گروپوں کو نشانہ بنانےکا دعویٰ کیا گیا ہے جب کہ امریکا کے ساتھ برطانیہ نے بھی ہفتے کی شب یمن میں حوثیوں پر حملے کیے۔
Comments
Post a Comment