مختلف سیاسی رہنماؤں اور اہم شخصیات کی جانب سے ووٹ ڈالے جانے کا سلسلہ جاری

پاکستان کی ترقی کیلئے ووٹ ڈالیں گے تو ملک کی تقدیر بدلے گی: شہباز شریف کی میڈیا سے گفتگو— فوٹو: فائل

پاکستان کی ترقی کیلئے ووٹ ڈالیں گے تو ملک کی تقدیر بدلے گی: شہباز شریف کی میڈیا سے گفتگو— فوٹو: فائل

مختلف سیاسی رہنماؤں اور اہم شخصیات کی جانب سے ووٹ ڈالے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 82 پر اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کیلئے ووٹ ڈالیں گے تو ملک کی تقدیر بدلے گی۔


Sign Up & Get 25 $ instantly work from home



شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام نے نواز شریف کو موقع دیا تو سب مل کر ملک کی تقدیر بدلیں گے، نفرتیں اور کدورتیں دور کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں آبائی گاؤں عبدالخیل میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا جبکہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے آبائی علاقے مرغز میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

سابق اپوزیشن لیڈر  قومی اسمبلی راجہ ریاض نے این اے 104 فیصل آباد کے پولنگ اسٹیشن 9 پر ووٹ کاسٹ کیا جبکہ پی ٹی آئی رہنما اور آزاد امیدوار عامر ڈوگر نے این اے 149 میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سہون کے پولنگ اسٹیشن واہڑ میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا جبکہ ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 231 اولڈ تھانہ ملیر کے پولنگ اسٹیشن میں ووٹ کاسٹ کیا۔

ads

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے این 250 علیمیہ اسکول میں ووٹ کاسٹ کیا جبکہ رہنما ایم کیو ایم پاکستان رؤف صدیقی نے این اے 248 پولنگ اسٹیشن نمبر 12 میں ووٹ ڈالا۔

Online Earning App Without Investment | Real Cash Earning App |Money Earning App | Earning App 2024



این اے 232 سے ایم کیو ایم امیدوار آسیہ اسحاق نے بھی قومی اور صوبائی اسمبلی کیلئے اپنا ووٹ آئی ایم اے اسکول ماڈل کالونی میں قائم پولنگ اسٹیشن میں کاسٹ کیا۔

چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نے کوئٹہ میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا

چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نعیم اختر افغان نے اہلیہ کے ہمراہ بوائز اسکاؤٹس ہیڈکواٹر کے پولنگ اسٹیشن پر ووٹ کاسٹ کیا اور اس موقع پر چیف جسٹس پولنگ پر موجود پولنگ اسٹاف اور ووٹرز سے گھل مل گئے۔

چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نعیم اختر افغان کا کہنا تھا عوام آج ووٹ ڈال کر قومی فریضہ انجام دیں،  عوام آج اپنے بہترین نمائندے منتخب کرنے کے لیے ووٹ کاسٹ کریں۔

Comments

Popular posts from this blog

Geo News Live

Ary News Live

ٹیلی تھون کے فنڈز کا غلط استعمال، عمران خان کیخلاف کرپشن کا ایک اور کیس تیار