الیکشن میں اسلحہ کی نمائش کرنیوالوں کو گرفتار کرینگے: احمد شاہ

 ایپکس کمیٹی میں موبائل سروس بند کرنے کے حوالے سے کوئی معاملہ زیر بحث نہیں آیا: نگران وزیر اطلاعات سندھ/ فائل فوٹو

ایپکس کمیٹی میں موبائل سروس بند کرنے کے حوالے سے کوئی معاملہ زیر بحث نہیں آیا: نگران وزیر اطلاعات سندھ/ فائل فوٹو

 کراچی:  نگران وزیراطلاعات سندھ احمد شاہ نے کہا ہےکہ انتخابات کے دوران اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کوگرفتار کرکے مقدمات درج کریں گے۔

سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احمد شاہ نے کہا کہ کل لاڑکانہ میں ڈی سیز اور محکموں کے عہدیدار سے ملاقات کی، انتخابات کے دوران اسلحہ کی نمائش پر زیرو ٹالرنس ہے، اسلحہ کی نمائش پرگرفتار کریں گے اور ایف آئی آر بھی کاٹیں گے۔

ads

انہوں نے کہا کہ کچے کے آس پاس کے علاقوں میں عارضی پولنگ اسٹیشنز بنائے جا رہے ہیں،  ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز میں بیلٹ پیپرز پہنچ چکے ہیں، کراچی میں بھی انتخابی سامان کل سے تقسیم ہونا شروع ہو جائے گا،  آج ایپکس کمیٹی میں اعلیٰ قیادت سمیت تمام ایجنسیز کے نمائندگان موجود تھے،  انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کل سے الیکشن سیل فعال کردے گا،  پورے سندھ کی خبریں الیکشن سیل سے ملیں گی۔

نگران وزیر اطلاعات نے مزید کہاکہ آرمی کی تعیناتی مکمل ہوچکی ہے، پہلے پولیس، رینجرز اور پھر آرمی ان کے درمیان رابطہ ہوگا جب کہ ایپکس کمیٹی میں موبائل سروس بند کرنے کے حوالے سے کوئی معاملہ زیر بحث نہیں آیا، صورتحال اس وقت کنٹرول میں ہے، ایپکس کمیٹی میں ایم کیو ایم لندن کا سوال بھی میں نے کیا، سب پر قانون نافذ کرنے والوں کی نظر ہے، جو شناختی کارڈ بلاک کیےوہ مشکوک تھے ان میں سے کچھ کوبحال کیا ہے۔

ads

احمد شاہ کا کہنا تھا کہ ملک دشمن طاقتیں دہشتگردی کا منصوبہ بنارہی ہیں، تمام ایجینسز کا کہنا ہے کچے کا آپریشن مکمل ہوچکا ہے، الیکشن کے بعد کوئی دشمن فائدہ نہ اٹھائے تو اس کیلئے بھی الرٹ رہیں گے۔

Comments

Popular posts from this blog

(ن) لیگ قومی اسمبلی میں واحد بڑی جماعت بن کر ابھری ہے: اسحاق ڈار کا دعویٰ

نواز، مریم اور خواجہ آصف سمیت 9 لیگی امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری