(ن) لیگ قومی اسمبلی میں واحد بڑی جماعت بن کر ابھری ہے: اسحاق ڈار کا دعویٰ

 

قبل از وقت اور متعصبانہ قیاس آرائیوں سے گریز کیا جانا چاہیے کیونکہ ہم الیکشن کمیشن کے مکمل سرکاری نتائج کا انتظار کر رہے ہیں: رہنما (ن) لیگ/ فائل فوٹو
قبل از وقت اور متعصبانہ قیاس آرائیوں سے گریز کیا جانا چاہیے کیونکہ ہم الیکشن کمیشن کے مکمل سرکاری نتائج کا انتظار کر رہے ہیں: رہنما (ن) لیگ/ فائل فوٹو

لاہور: سابق وزیر خزانہ اور (ن) لیگ کے رہنما اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ پاکستان مسلم لیگ (ن)  قومی اسمبلی میں واحد سب سے بڑی سیاسی جماعت کے طور پر اُبھری ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ انتخابات کا نتیجہ پہلے ہی عوام کو معلوم ہے۔

Title Foods to strengthen bones      

انہوں نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ (ن) کے الیکشن سیل کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) قومی اسمبلی میں واحد سب سے بڑی سیاسی جماعت اور پنجاب اسمبلی میں واضح اکثریت والی جماعت کے طور پر اُبھری ہے۔

Sign Up & Get 50 $ instantly work from home



انہوں نے مزید کہا کہ قبل از وقت اور متعصبانہ قیاس آرائیوں سے گریز کیا جانا چاہیے کیونکہ ہم الیکشن کمیشن کے مکمل سرکاری نتائج کا انتظار کر رہے ہیں۔

How to keep yourself healthy and happy?

جیو نیوز پر الیکشن ٹرانسمیشن کے دوران بات کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آزاد امیدوار 72 گھنٹے میں کسی جماعت کو جوائن کریں گے، انہوں نے ہم سے رابطہ کیا ہے، آئین کے مطابق آزاد امیدوار کو 72 گھنٹوں میں کسی پارٹی میں شامل ہونا ہے۔

ads

اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم کسی کو اپنے ساتھ ملانے کے لیے زبردستی نہیں کرسکتے، ہم پنجاب میں اکثریتی جماعت ہیں، انتخابی نتائج میں تاخیر نہیں ہوناچاہیے تھی، آزاد امیدوار جماعت میں شامل نہیں ہوں گے تو مخصوص نشستیں نہیں ملیں گی، نوازشریف نے کہا تھا کہ اکثریت ہوگی تب بھی دیگر جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

Online Earning App Without Investment | Real Cash Earning App |Money Earning App | Earning App 2024



ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ رات تین بجے تک کے نتائج کے مطابق ن لیگ زیادہ نشستوں پر جیت رہی تھی، شکایت کیسے کرتے کل تمام دن موبائل فون بند تھے، جب نتائج کم بھی آرہے تھے تب بھی ن لیگ آگے تھی۔

Title Ways to get rid of ugly marks on the skin of hands andfeet

اسحاق ڈار نے کہا کہ پنجاب میں آزاد امیدوار ن لیگ کی کامیابی کے قریب بھی نہیں،مانگ کر نہ پہلے ذمہ داری لی نہ اب لوں گا، پارٹی فیصلہ کرے گی، بلاول بھٹو کے والد کی آزاد امیدواروں کو قابو کرنے کی صلاحیت اچھی ہے۔

ads

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اب تک کے نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) 17 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

الیکشن میں اسلحہ کی نمائش کرنیوالوں کو گرفتار کرینگے: احمد شاہ

نواز، مریم اور خواجہ آصف سمیت 9 لیگی امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری