قرض میں پھنسے ممالک کیلئے لائحہ عمل تیار کرنا ہوگا: نگران وزیر اعظم

اقوام متحدہ کے زیر اہتمام پائیدار ترقیاتی اہداف سے متعلق لیڈرز ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی اہداف حصول کیلئے کمزور ملکوں کو وسائل فراہم کرنے ہوں گے۔
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے یو این جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پرعالمی ترقیاتی تعاون پر ہونے والے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے گلوبل ڈویلپمنٹ انیشئیٹو کیلئے پاکستان کے بھرپور تعاون کےعزم کا اعادہ کیا۔
نگران وزیر اعظم نے کہا کہ گلوبل ڈویلپمنٹ انیشئیٹو پرعمل درآمد سنگ میل ہے، چین کا بیلٹ اینڈ روڈ اقدام اور سی پیک پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول میں اہم ہیں۔
Khalid Butt
ن کا کہنا تھا کہ غذائی پیداوار، انفرا اسٹرکچر، سرمایہ کاری، صنعت کاری اور صحت کے شعبوں میں اقدامات کرنا ہوں گے۔
دورے کے موقع پر نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے درمیان اقوام متحدہ (یو این) جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈلائنز پر ملاقات ہوئی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان ایران سے قریبی دوستانہ تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے، ایران کے ساتھ اقتصادی تعاون کا فروغ چاہتے ہیں۔
نہوں نے کہا کہ پاک ایران مند سرحد پر بارڈر مارکیٹ کا افتتاح مثبت پیش رفت ہے، مند بارڈر مارکیٹ جیسے اقدامات سرحدی علاقوں کی اقتصادی ترقی میں معاون ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کو اپنے جغرافیائی محل وقوع کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔
Khalid Butt
خیال رہے کہ نگران وزیراعظم اس وقت اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا میں موجود ہیں جہاں وہ آج امریکی صدر کی جانب سے دنیا بھر سے آئے سربراہانِ مملکت کے اعزاز میں دیے جانے والے عشائیے میں بھی شرکت کریں گے۔
اپنے دورے کے موقع پر نگران وزیر اعظم مختلف اجلاسوں میں شرکت کے علاوہ
عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
Khalid Butt
For more News please visit at https: //trend5251.blogspot.com
Pakistan ka Allah hi hafiz hai.....
ReplyDelete