Posts

Showing posts from December, 2023

عام انتخابات: کاغذات نامزدگی کی وصولیاں جاری، جمع کرانے کا عمل آج سے شروع ہوگا

Image
  امیدوار 20 سے 22 دسمبر تک متعلقہ آر او آفس میں کاغذات نامزدگی جمع کرواسکتے ہیں/ فوٹو انٹرنیٹ  ملک میں انتخابات کے لیے امیدواروں کے کا غذات نامزدگی آج سے جمع ہوں گے ۔ الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں گزشتہ روز کاغذات نامزدگی کا اجرا کیا تھا جس کے بعد ملک بھر سے امیدوار الیکشن میں حصہ لینے کےلیے کاغذات نامزدگی حاصل کررہے ہیں۔ الیکشن میں حصہ لینے کیلئے امیدوار صبح ساڑھے 8 بجے سے لے کر شام ساڑھے 4 بجے تک کاغذات حاصل کرسکتے ہیں جب کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ بھی آج سے شروع ہوگا۔ ads امیدوار 20 سے 22 دسمبر تک متعلقہ آر او آفس میں کاغذات نامزدگی جمع کرواسکتے ہیں جس کے بعد امیدواروں کی ابتدائی فہرست 23 دسمبر کو جاری ہوگی جب کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 24 سے 30 دسمبر تک ہوگی۔ 13 جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے اور عام انتخابات کے لیے پولنگ 8 فروری کو ہوگی۔ واضح رہےکہ گزشتہ روز این اے 194 لاڑکانہ سے بلاول بھٹو زرداری کے لیےکاغذات نامزدگی حاصل کیے گئے  جب کہ سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین کے لیے 3حلقوں سے کاغذاتِ نامزدگی لیے گئے۔

نوازشریف ابھی تک نا اہل ہیں، انکے انتخابات میں حصہ لینے پراعتراض ہوگا: چیئرمین پی ٹی آئی

Image
  تحریک انصاف پر پابندی کا خطرہ نہیں لیکن اگر تحریک انصاف سے بلے کا نشان لے لیا گیا تو یہ پارٹی کے لیے نقصان دہ ہوگا: بیرسٹر گوہر خان— فوٹو:فائل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کے انتخابات میں حصہ لینے پرہمیں اعتراض ہوگا کیونکہ وہ ابھی تک نااہل ہیں اور وہ الیکشن نہیں لڑسکتے۔ جیو نیوز کے پروگرام "کیپٹل ٹاک" میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھاکہ  تحریک انصاف پر پابندی کا خطرہ نہیں لیکن اگر تحریک انصاف سے بلے کا نشان لے لیا گیا تو یہ پارٹی کے لیے نقصان دہ ہوگا۔  انہوں نے اعلان کیا کہ اگر تحریک انصاف سے بلے کا نشان چھینا گیا تو پہلے ہائیکورٹ پھر سپریم کورٹ جائیں گے۔ ads ان کا کہنا تھاکہ عمران خان ہی چیئرمین ہیں اور رہیں گے، ہم ان کی ہدایات مانتے ہیں، جب بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوتی ہے ان سے ہدایات لیتے ہیں، ان کو ہی تمام فیصلے کرنے ہیں۔ پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھاکہ ٹکٹوں کی تقسیم میں وکلا کوترجیح نہیں دی جارہی، ہم خوش ہیں کہ لطیف کھوسہ پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ہیں اور ہماری خواہش ہے کہ اعتزاز احسن بھی پی ٹی آئی میں شام

وہ عام عادت جس کے باعث جوان افراد میں امراض قلب کے کیسز میں نمایاں اضافہ ہوا ہے

Image
  یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی / فائل فوٹو موجودہ عہد میں جوان افراد میں امراض قلب بشمول ہارٹ اٹیک اور فالج کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اب ایک نئی طبی  تحقیق  میں اس کی اہم وجہ کا انکشاف ہوا ہے۔ برطانیہ کی Exeter یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ بچپن میں زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے سے بلوغت میں بلڈ کولیسٹرول کی سطح میں دوتہائی حد تک اضافہ ہوتا ہے۔ کولیسٹرول کی سطح میں اضافے سے امراض قلب اور موت کا خطرہ بڑھتا ہے۔ اس تحقیق میں ایسے 792 افراد کے طبی ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی تھی جو 1990 کی دہائی میں برسٹل یونیورسٹی کی ایک تحقیق کا حصہ بنے تھے۔ اس وقت ان افراد کی عمر 11 سال تھی اور ان کی صحت کا جائزہ 24 سال کی عمر تک لیا گیا۔ ads تحقیق کے دوران 11 سے 24 سال کی عمر تک ان افراد کی ہلکی پھلکی جسمانی سرگرمیوں، معتدل سے سخت جسمانی سرگرمیوں اور بیٹھنے کے وقت کا جائزہ لیا گیا۔ اس عرصے میں ان کے بلڈ کولیسٹرول اور خون میں چکنائی کی سطح کی بھی جانچ پڑتال کی گئی۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ بچپن میں اپنا زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے والے افراد کے بلڈ کولیسٹرول کی سطح میں 20 سے 30

امریکی صدر جمی کارٹر کےدور کی خفیہ دستاویز جاری، ’افغان جہاد‘ سے متعلق اہم انکشافات

Image
  افغانستان میں سوویت مداخلت کے افغان مخالفین کو براہ راست یا تیسرے ملک کے ذریعے سے مہلک فوجی آلات فراہم کیے جائیں: دستاویز کا متن — فوٹو: فائل/ ایکس مشاہد حسین سید امریکا نے صدر جمی کارٹر کے دور کی 42 سال پرانی خفیہ سرکاری دستاویز جاری کردی، دستاویز سے افغان جہاد کی فنڈنگ سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے ہیں۔ واشنگٹن کی نیشنل سکیورٹی آرکائیو نے صدر جمی کارٹرکی جانب سے افغان جہاد کی فنڈنگ کیلئے کیے گئے اہم اقدامات پر مبنی خفیہ دستاویز کو پبلک کیلئے کھول دیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے امریکی دستاویز کی تصویر اپنے ایکس اکاؤنٹ سے شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ امریکا میں صدر کارٹر کے دور کی سرکاری دستاویزات 42 سال بعد جاری کی گئی ہیں۔ ان دستاویزات سے پتا چلتا ہے کہ امریکا نے کارٹر دور میں ہی سی آئی اے کی فنڈنگ سے افغان جہاد کی مدد شروع کی تھی ۔ ads دستاویز کے مطابق 1979 میں امریکی صدر جمی کارٹر نے سی آئی اے سے افغان جہاد کی پاکستان کے ذریعے فنڈنگ کا حکم دیا تھا، اس حکم کے تحت امریکا نے پاکستان کو 2.1 ارب ڈالر کی امداد دینا تھی جبکہ سعودی عرب نے بھی اتنی ہی ر

سپریم کورٹ: لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل، الیکشن کمیشن کو آج ہی انتخابی شیڈول جاری کرنے کا حکم

Image
  جج اور درخواست گزار نے سپریم کورٹ کے حکم کو نظر انداز کیا ، سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے درخواست گزار عمیر نیازی کوتوہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا، درخواست ہائیکورٹ سے منگوالی— فوٹو: اسکرین گریب سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی کمشنرز کے بطور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران(  ڈی آر اوز)، ریٹرننگ افسران ( آر اوز) اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران ( اے آر اوز) کی تعیناتی کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد روک دیا اور الیکشن کمیشن کو آج ہی انتخابی شیڈول جاری کرنے کا حکم دے دیا جبکہ عدالت نے تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے درخواست گزار عمیر نیازی کو نوٹس جاری کردیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور سینیئر ججز سے چیف الیکشن کمشنر  سکندر سلطان راجہ کی ملاقات کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی گئی۔ الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا  جس میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کوکالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی اور کہا گیا کہ سپریم کورٹ 8 فروری کوانتخابات کرانے کے فیصلے پرعمل درآمد کرائے۔ چیف جسٹس

عدالتی فیصلے سے زیادہ فرق نہیں پڑیگا، الیکشن 11 فروری تک ہوسکتے ہیں: کنور دلشاد

Image
  عدالتی فیصلے سے زیادہ فرق نہیں پڑیگا، الیکشن  لارجر بینچ نے پیر منگل تک فیصلہ کردیا تو کمیشن جوڈیشری افسران کی خدمات حاصل کرکے نوٹیفکیشن کردیگا جس سے چند دنوں کا فرق پڑے گا: سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن/ فائل فوٹو لاہور: نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر اور سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہےکہ ہائیکورٹ کے فیصلے سے الیکشن پر زیادہ دن کا فرق نہیں پڑے گا اور ان کے نزدیک الیکشن 11 فروری تک ہوسکتے ہیں۔ ads جیونیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے قانون اور سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا کہ ’ہائیکورٹ کا فیصلہ تسلیم کرنا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے، عدالتی فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے ٹریننگ کا شیڈول واپس لے لیا ہے، اب لارجر بینچ فیصلہ کرے گا اور اس کا فیصلہ آنے تک کمیشن انتخابی شیڈول چند روز کے لیے مؤخر کرے گا، لارجر بینچ کے فیصلے کے بعدہی شیڈول جاری کیا جائے گا’۔ سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ ’ہائیکورٹ کے ججز نے خدمات دینے سے انکار کیا تھا اس پر الیکشن کمیشن نے بیوروکریسی سے خدمات حاصل کیں، ال

لاہور ہائیکورٹ، عام انتخابات بیوروکریسی سے کروانے کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل

Image
  لاہور ہائیکورٹ، عام انتخابات بیوروکریسی سے کروانے کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے تحریک انصاف کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا— فوٹو:فائل لاہور ہائیکورٹ نے 8 فروری کے عام انتخابات بیورو کریسی سے کروانے کیلئے الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔ جسٹس علی باقر نجفی نے تحریک انصاف کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔ ایک رکنی بینچ نے عام انتخابات ایگزیکٹو سے کروانے کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔ عدالت نے انتخابات ایگزیکٹو سے کروانے کے خلاف درخواستوں پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کی اور جسٹس علی باقر نجفی نے فائل چیف جسٹس کو ارسال کردی۔ ads عام انتخابات کے دوران پنجاب کی بیوروکریسی سے ریٹرننگ افسران لینے کے خلاف عمیر نیازی کی درخواست پر عدالت نے فیصلے میں کہا کہ الیکشن کے انعقاد میں قوم کے اربوں روپے استعمال ہوتے ہیں، بڑی سیاسی جماعتوں نے انتخابی نتائج ماننے سے انکار کردیا تو سارا پیسہ ضائع ہو جائے گا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ زمینی حقائق کے مطابق درخواست گزار کی جماعت کو لیول پلیئنگ فیلڈ میسر نہیں، لیول پلیئنگ فیل

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے غزہ میں جنگ بندی سے متعلق قرارداد منظور کرلی

Image
  جنرل اسمبلی کے 193 رکنی پارلیمان میں امریکا اور اسرائیل سمیت 10 ممالک نے قرارداد نے مخالفت میں ووٹ دیا اور 23 ممالک ووٹنگ کے عمل سے غیرحاضر رہے — فوٹو: فائل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے غزہ میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی سے متعلق غیر واجب العمل (Non binding) قرارداد منظور کر لی۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 193 رکنی پارلیمان میں 153 ارکان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ امریکا اور اسرائیل سمیت 10 ممالک نے قرارداد کی مخالفت کی  اور 23 ممالک ووٹنگ کے عمل سے غیرحاضر رہے۔ جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران غزہ میں جنگ بندی سے متعلق قرارداد کی مخالفت میں ووٹ دینے والے ممالک میں امریکا اور اسرائیل کے علاوہ چیک ریپبلک، آسٹریا، گؤٹے مالا، پیراگوئی، پاپوا نیوگینی لائبیریا اور مائیکرونیشیا سمیت نؤرو جیسے ممالک شامل ہیں۔ خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یہ قرارداد، سکیورٹی کونسل میں جنگ بندی سے متعلق متحدہ عرب امارات کی مجوزہ قرارداد کی ناکامی کے بعد منظور ہوئی ہے۔ غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 18 ہزار سے متجاوز ہونے کے باوجود امریکا کی جانب سے اسرائ